سوات میں زمرد کی کان میں پھنسے چار مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
سوات میں زمرد کی کان میں پھنسے چار مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
سوات: (آئی پی ایس) سوات میں موجود زمرد کی کان میں پھنسنے والے چاروں مزدوروں کو طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز سوات کے علاقے ملوک آباد میں زمرد کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں یہ مزدور اندر پھنس گئے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی ٹیمیں بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، سر توڑ کوششوں کے بعد ملبے میں پھنسے تمام مزدوروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
اس موقع پر عوام نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ ٹرمپ کے لگائے گئے نئے ٹیرف سے امریکا کو اربوں ڈالر کی آمدنی، اتنا پیسہ کہاں خرچ ہوگا؟ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کا قتل، جرگے کے سربراہ کے تفتیش میں انکشافات بھارتی پرزے روسی جنگی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشاف روزویلٹ کی نجکاری کے مالیاتی مشیر کے کام چھوڑنے سے قومی خزانے کو 5 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: زمرد کی کان مزدوروں کو لیا گیا
پڑھیں:
ایک ہی دن میں تیسری مرتبہ شدید زلزلہ
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) ایک ہی دن میں تیسری مرتبہ شدید زلزلہ، خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن میں ایک ہی دن میں 3 مرتبہ شدید زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سوات اور گرد و نواح میں ایک ہی دن کے دوران زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہری شدید خوف کا شکار رہے۔(جاری ہے)
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلا زلزلہ 4.7 شدت کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا، جس کی زیر زمین گہرائی 61 کلومیٹر رہی۔ دوسرا زلزلہ 4.3 شدت کا تھا اور اس کی گہرائی 191 کلومیٹر تھی، جبکہ تیسرے زلزلے کی شدت دوبارہ 4.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 79 کلومیٹر رہی۔ تینوں زلزلوں کا مرکز کوہِ پموکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے، جو افغانستان، پاکستان اور تاجکستان کے سنگم پر واقع ہے اور زلزلہ خیز علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ کریں۔