پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو گوشت سپلائی کا اہم معاہدہ ہوگیا ہے، اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے یو اے ای کو گوشت کی سپلائی کا معاہدہ طے پا گیا، دی آرگینک میٹ کمپنی کو منظور شدہ سپلائر ہونے کا اعزاز مل گیا۔
اس معاہدے کو پاکستانی کمپنی کی تاریخی کامیابی قرار دیا جارہا ہے، یو اے ای کے بڑے گروپ کو براہ راست گوشت سپلائی کی منظوری مل گئی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط کے مطابق پاکستانی کمپنی نے یو اے ای کی کمپنی سے آپریشنل ایکسیلینس آڈٹ میں 94.
دی آرگینک میٹ کمپنی متحدہ عرب امارات میں کیئر فور سپر مارکیٹ کی تمام شاخوں کے لیے منظور شدہ سپلائر بن گئی۔
پاکستان سے یو اے ای براہ راست گوشت سپلائی کرنے کا اعزاز پہلی بار کسی کمپنی کو حاصل ہوا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوات میں زمرد کی کان میں پھنسے چار مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا سوات میں زمرد کی کان میں پھنسے چار مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ٹرمپ کے لگائے گئے نئے ٹیرف سے امریکا کو اربوں ڈالر کی آمدنی، اتنا پیسہ کہاں خرچ ہوگا؟ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا چین کی آزاد تجارتی بندرگاہ میں پاکستانی کاروباری شخصیت کے لئے بھرپور مواقع غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کا قتل، جرگے کے سربراہ کے تفتیش میں انکشافات پاکستان کو خطے میں سب سے کم امریکی ٹیرف سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے ،عاطف اکرام شیخCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کو گوشت
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا تاریخی معاہدہ گیم چینجر ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
اس تاریخی معاہدہ پر اظہار تشکر کے دن پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ محض دو ملکوں کی سفارتی تاریخ نہیں یہ دو دلوں کی دھڑکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا تاریخی معاہدہ ایک گیم چینجر معاہدہ ہے۔ اس تاریخی معاہدہ پر اظہار تشکر کے دن پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ محض دو ملکوں کی سفارتی تاریخ نہیں یہ دو دلوں کی دھڑکن ہے، یہ ایک ایسی صدا ہے جو حرم کے میناروں سے بلند ہوتی ہے اور مینار پاکستان کی فضاؤں میں گونجتی ہے، یہ خطے میں ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ہماری سیاسی اور عسکری قیادت کی دور اندیشی کا ثبوت ہے جس نے بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ پر کاری ضرب لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت مسلح افواج پاکستان کو عطا کی ہے کہ پاک فوج حرمین شریفین کی حفاظت کی قومی اور دینی ذمہ داری کے فرائض انجام دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح حاصل کی جس میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی فوج نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، یہی وجہ ہے کہ دنیا پاک فوج کی پروفیشنل صلاحیتوں کو تسلیم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عسکری محاذ کے ساتھ ساتھ سفارتی میدان میں بھی کامیابیوں حاصل کیں اور یہ تاریخی معاہدہ ام الفتح ہے جس سے خطہ امن و سلامتی کا مرکز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی معاہدہ کی خوشی میں آج پورے آزاد کشمیر میں یوم تشکر منایا گیا اور دونوں برادر ملکوں کی ترقی اور سلامتی کیلیے دعائیں کی گئیں۔