یو اے ای سہ فریقی سیریز؛ پاکستان اور افغانستان کے شائقین کیلیے بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی:
متحدہ عرب امارات میں اگست اور ستمبر کے دوران شیڈول سہ فریقی سیریز کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کرکٹ پاکستان ویب سائٹ کے مطابق شارجہ کی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ ماضی کی طرح دوبارہ کوئی برا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔
سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے لیے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں الگ الگ داخلی دروازے اور اسٹینڈ مختص کیے جائیں گے۔
منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت قومیت کی بنیاد پر محدود کی جائے گی اور شائقین کو ٹورنامنٹ کے دوران مخصوص نشستوں والے علاقوں میں بٹھایا جائے گا۔
پاکستان اور افغانستان اب تک 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آ چکے ہیں، جس میں سے 4 میچز قومی ٹیم جبکہ تین میچز افغان ٹیم نے جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 29 اگست کو کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان اور افغانستان کے
پڑھیں:
سدرہ امین کی لگاتار دوسری سنچری رائیگاں، سیریز جنوبی افریقہ کے نام
قومی کرکٹ ٹیم کی بلے باز سدرہ امین ویمنز ون ڈے میں مسلسل دو سنچریز بناکر بھی ٹیم کو سیریز میں فتح نہ دلواسکیں۔
جنوبی افریقا ویمنز نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت 25 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو 46 اوورز میں 313 رنز کا ہدف ملا۔
پاکستان ویمنز ٹیم پینتالیس ویں اوور میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سدرہ امین نے سیریز میں دوسری لگاتار سنچری بنائی۔ وہ 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ نتالیہ پرویز نے 73 رنز بنائے۔ عمیمہ سہیل نے 43، عالیہ ریاض نے 18 اور رامین شمیم نے 12 رنز بنائے۔
جںوبی افریقا کی طرف سے نادین دی کلرک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ ویمنز کی طرف سے وولوارت اور برٹس نے شاندار 260 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کا ریکارڈ بنایا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 22 سمتبر کو کھیلا جائے گا۔