سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900روپے کا بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں جمعرات کو اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 395ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔
(جاری ہے)
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900روپے کے اضافے سے 3لاکھ 62ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2487روپے بڑھ کر 3لاکھ 10ہزار 528روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 49روپے کے اضافے سے 4ہزار 059روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42روپے کے اضافے سے 3ہزار 479روپے کی سطح پر آگئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سونے کی قیمت کے اضافے سے کی سطح پر
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ
آج عالمی اور مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کئی سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کی کمی سے 3ہزار 353ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا جس سے مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1286روپے گھٹ کر 3لاکھ 6ہزار 927روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 18روپے کے اضافے سے 3ہزار 971روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 15روپے کے اضافے سے 3ہزار 404 روپے کی سطح پر آگئی۔