ملک میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4تعطیلات کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ملک میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4تعطیلات کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں ماہ اگست میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات کا امکان ہے۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں 14 اگست(بروز جمعرات)کو یوم پاکستان پر عام تعطیل ہوگی جبکہ چہلم امام حسین (جمعہ 15 اگست)کو منایا جائے گا۔
چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی، گزشتہ سال بھی راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔مخصوص علاقوں میں چہلم کی تعطیل کی صورت میں جمعرات 14 اگست، جمعہ 15 اگست، ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کی تعطیلات یکجا ہو سکتی ہیں۔
حکام کی جانب سے یوم آزادی اور چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربڑھتی آبادی اور مسائل سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے، وزیراعظم بڑھتی آبادی اور مسائل سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے، وزیراعظم بجلی ایک روپیہ 88پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا آذربائیجان کا دورہ، عسکری قیادت سے ملاقاتیں جنوبی وزیرستان،وانا بازار میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، 3جاں بحق، 14زخمی عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کی 14اگست کی احتجاج کی کال کو افسوسناک قرار دیدیا پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے، ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان سے بات کریں گے،بیرسٹر گوہرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے موقع پر یوم آزادی
پڑھیں:
عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کی 14اگست کی احتجاج کی کال کو افسوسناک قرار دیدیا
عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کی 14اگست کی احتجاج کی کال کو افسوسناک قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کی چودہ اگست کی احتجاج کی کال افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بار جشن آزادی پر کسی سیاسی جماعت کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہوتا ہے تو فسادی گروپ سرگرم ہوجاتا ہے، فسادیوں کو ملکی ترقی اور سفارتی کامیابیوں سے جلن ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو 14 اگست کو اپنے گندے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس بار جشن آزادی پر کسی سیاسی جماعت کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اس وقت سے جنرل عاصم منیر کے دشمن بنے جب سے انہوں نے بشری بی بی کی کرپشن کی نشاندہی کی تھی۔
تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق عظمی بخاری نے کہا کہ ہم تو پی ٹی آئی ورکرز کا انتظار کرتے رہے کہ وہ سڑکوں پر آئیں لیکن ان کے لیڈر ان تو خود پولیس ویگنوں میں بیٹھتے رہے۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ 7 اگست سے پورا ہفتہ معرکہ حق یوم آزادی منائیں گے اور 14 اگست کا پلان یہ ہے کہ اس بار مختلف جشن آزادی ہوگا۔
دوسری جانب، صوبائی وزیر رامیشن سنگھ اروڑا کا کہنا تھاکہ وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے کہ اقلیت سر کا تاج ہیں ان کا احساس کمتری ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے قومی پرچم میں اقلیت کے رنگ کے بغیر پاکستان کا جھنڈا مکمل نہیں اقلیتیں سرکاتاج ہیں اور وہ قوتیں جو کہتی ہیں اقلیت محفوظ نہیں تو بتا دینا چاہتے ہیں اقلیت محفوظ اور بہت خوش ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے، ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان سے بات کریں گے،بیرسٹر گوہر پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے، ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان سے بات کریں گے،بیرسٹر گوہر راولپنڈی واقعہ، جرگے کے سربراہ عصمت اللہ کا خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف عوام ہو جائیں ہوشیار،سی ڈی اے نے کر دیا خبردار، 99ہاوسنگ سوسائیٹرز کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا،مالکان کے نام ای سی ایل میں... ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن،بلڈنگ کوڈ خلاف ورزی پرہاسٹل سٹی میں 30بلڈنگز سیل ملک ریاض کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ بحریہ ٹاون کی جائیدادوں کی نیلامی کا عمل شروع،تین جائیدادیں 226کروڑ سے زائد میں نیلام کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے، چیف جسٹسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم