بری امام سرکار کے سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،مزار کو غسل دینے کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
بری امام سرکار کے سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،مزار کو غسل دینے کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) برصغیر کے ممتاز روحانی بزرگ شاہ عبدالطیف کاظمی المعروف حضرت بری امام سرکار کے 320ویں تین روزہ سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں
گذشتہ روز مزار کو غسل دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی، رکن قومی اسمبلی نصیر سندھو، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن، راجہ سرفراز اکرم، راجہ امتیاز جنجوعہ، ڈاکٹر ریاض جنجوعہ ، محمد وسیم ، راجہ شہبازاور ضلعی انتظامیہ سمیت بری امام سرکار کے عقیدتمندوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی، غسل دینے کے بعد وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی،کن قومی اسمبلی نصیر سندھو و دیگر نے فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھولوں چڑھائے
تین روزہ عرس آٹھ اگست سے شروع ہوگا جو دس اگست بروز اتوار تک جاری رہے گا، عرس کے دوران محافل نعت اور محفل سماع منعقد ہونگی جن میں ملک کے ممتاز نعت خوان اور قوال حضرات شرکت فرمائیں گے، عرس کے آخری دن اجتماعی دعا کی تقریب ہو گی جسکے مہمان خصوصی بھی ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈار ہونگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ملک میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4تعطیلات کا امکان بڑھتی آبادی اور مسائل سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے، وزیراعظم بجلی ایک روپیہ 88پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا آذربائیجان کا دورہ، عسکری قیادت سے ملاقاتیں جنوبی وزیرستان،وانا بازار میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، 3جاں بحق، 14زخمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بری امام سرکار کے کی تقریب
پڑھیں:
پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں تیز، ووٹر میپنگ اور ڈیٹا کلیکشن کا عمل جاری
سٹی42:پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں شدت پیدا کر دی ہے اور انتظامی اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کو الیکشن کی نگرانی اور رپورٹنگ کا نیا ٹاسک سونپا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع میں ووٹر میپنگ اور ڈیٹا اپڈیٹ کا عمل جاری ہے۔
حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں جیسے اپنی چھت اپنا گھر، راشن کارڈ، آسان کاروبار کارڈ، کسان کارڈ، دھی رانی پروگرام اور ہمت کارڈ کے مستفید شہریوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے۔ ووٹر میپنگ مکمل ہونے کے بعد عوام سے ووٹ کے حصول کے لیے رابطے کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
لاہور، فیصل آباد، وزیرآباد، ساہیوال، سرگودھا اور مظفرگڑھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی حلقوں میں عوامی رابطہ، آگاہی اور ڈیٹا کلیکشن کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ جدید ایپلیکیشنز کے ذریعے ووٹر معلومات اور فیلڈ ڈیٹا کی مانیٹرنگ کا نظام بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ کال سنٹرز اور ڈور ٹو ڈور سروے مہم کی تجویز بھی زیر غور ہے۔