کمیٹی میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، رضی حیدر رضوی اور کاظم عباس شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زائرین اربعین کو درپیش مسائل سے متعلق حکومتی وفد سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وحدت ہاؤس کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں اجلاس کے بعد زائرین کے مسئلے پر حکومتی وفد سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ اجلاس میں کاروان سالار، ملی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔ کمیٹی حکومتی وفد سے ملاقات کرے گی۔ کمیٹی میں وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، رضی حیدر رضوی اور کاظم عباس شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حکومتی وفد سے ملاقات

پڑھیں:

جدہ سے واپس لاہور آنے کے منتظر عمرہ زائرین مشکلات کا شکار

سعیداحمد سعید: سیرین ایئرلائن کو طیاروں میں کمی کا سامنا، جدہ سے لاہور عمرہ زائرین کی واپسی مشکلات کا شکار، 18ستمبر کو جدہ سے آنے والی سیرین ایئر کی پرواز تاحال لاہور نہ پہنچ سکی۔

پرواز ایس آر822 نے جمعرات کی رات 10 بج کر دس منٹ پہ لاہور آنا تھی، 18ستمبر کو پرواز منسوخ، عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کیا گیا تھا، متاثرہ زائرین ہوٹل میں محصور ہوکر رہ گئے۔

 متاثرہ زائرین کا کہنا تھا کہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے کھانے پینے کا انتظام نہیں کیا گیا، ہوٹل سے مہنگے داموں کھانا کھانے پر مجبور ہیں ۔

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی

مسافروں کو پرواز کی روانگی بارے آگاہ نہیں کیا گیا، پچھلے 2 دنوں سے ہوٹل میں پڑے ہیں، انتظامیہ مکمل تعاون نہیں کر رہی۔
 

متعلقہ مضامین

  • احسن اقبال جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ
  • راجہ بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی
  • پی آئی اے کی پرواز میں تکنیکی خرابی کے باعث عمرہ زائرین رُل گئے
  • علامہ احمد اقبال رضوی کا سیلاب سے متاثرہ جنوبی پنجاب کے علاقوں کا دورہ
  • حج کیلئے اپلائی کرنیوالے 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آگیا
  • ہم شرپسند نہیں، حق مانگنے والے ہیں، آغا سید علی رضوی
  • جدہ سے واپس لاہور آنے کے منتظر عمرہ زائرین مشکلات کا شکار
  • انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
  • اسلامی دفاعی و سیاسی اتحاد کی تشکیل پر غور ضروری ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری کی زیر صدارت اجلاس، بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا