خیبر پختونخوا میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
نیب ذرائع کے مطابق نظام پور میں سونا نکالنے کا ٹھیکہ 6 ارب کی بجائے چار ارب پر دیا گیا ہے، من پسند افراد کو کم قیمت پر ٹھیکہ دیکر سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیب خیبر پختونخوا نے صوبے میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی مبینہ خوردبرد کے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ نیب ذرائع نے کہا کہ دریاؤں سے سونا نکالنے کے لیے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی غبن ہوئی ہے، دریائے سندھ میں نظام پور، صوابی، کوہستان اور کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں سے سونا نکالا جاتا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نظام پور میں سونا نکالنے کا ٹھیکہ 6 ارب کی بجائے چار ارب پر دیا گیا ہے، من پسند افراد کو کم قیمت پر ٹھیکہ دیکر سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے، نیب نے متاثرہ ٹھیکہ دار کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ محکمہ معدنیات سے قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے، ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ملوث افراد اور اہلکاروں کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سونا نکالنے گیا ہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش
پختون یار : فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر پختونیار کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ تھانا میرا خیل بنوں میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر کی بیٹی گھر کے قریب کھیل رہی تھی، ملزم بچی کو اٹھا کر لے گیا، تاہم بچی کے چیخنے پر ملزم اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔