سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے ایک اور بین الاقوامی نامزدگی موصول ہوئی ہے۔  پاکستان کے بعد اب کمبوڈیا نے بھی انہیں نوبل پرائز کے لیے نامزد کر دیا ہے، یہ نامزدگی  تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے میں ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کی گئی ہے۔
کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہون مینیٹ نے 7 اگست کو نارویجن نوبل کمیٹی کو باقاعدہ خط ارسال کیا، جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صرف ذاتی تحسین نہیں بلکہ کمبوڈیا کے عوام کی جانب سے ان کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔
ہون مینیٹ نے ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کے کچھ انتہائی حساس اور پرتشدد خطوں میں دشمنیوں کو ختم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، اور ان کی کوششیں غیر معمولی رہی ہیں۔
یاد رہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان حالیہ مہینوں میں شدید کشیدگی دیکھی گئی، جس دوران دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان پانچ روز تک جاری رہنے والی لڑائی میں نہ صرف گولہ باری اور فضائی حملے ہوئے، بلکہ کئی فوجی اور عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اس دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے براہ راست بات کی اور انہیں تنازع ختم کرنے پر زور دیا، ساتھ ہی انتباہ دیا کہ اگر لڑائی جاری رہی تو امریکا کے ساتھ ان کے تجارتی معاہدے متاثر ہو سکتے ہیں۔ بالآخر 28 جولائی کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد ٹرمپ نے دونوں رہنماؤں کو دوبارہ فون کر کے جنگ بندی پر مبارکباد دی۔
اس سے قبل مئی میں پاکستان نے بھی بھارت کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے پر امریکی کردار کو سراہتے ہوئے ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا تھا، جب کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی جولائی میں کہا تھا کہ ان کی حکومت بھی ٹرمپ کو نوبل کے لیے نامزد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے یہ متعدد بین الاقوامی رہنماؤں کی جانب سے نوبل پرائز کی حمایت، ان کے عالمی سطح پر ثالثی کردار کے اعتراف کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

 

Post Views: 9.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے نامزد ٹرمپ کو نوبل

پڑھیں:

پاکستانیوں کے اعضاکمبوڈیا میں فروخت ہونے کاانکشاف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250920-08-14

 

اسلام آباد (صباح نیوز) جنوبی ایشائی ملک کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں پر بہیمانہ مظالم اور انسانی اعضا کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق نے ایک سال میں18 ہزار پاکستانیوں کے کمبوڈیا جانے پر وزرات داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا ایف آئی اے کمبوڈیا جانے والے افراد کی سہولت کاری کر رہا ہے۔ اراکین نے کہا تھائی لینڈ اور ویتنام کی ہمسایہ ریاست میں پاکستانیوں کو یرغمال بنانے، کرنٹ لگانے،بھتا لینے کی شکایات عام ہے‘ جسمانی اعضا تک نکال لیے جانتے ہیں۔ کمیٹی چیئرمین آغارفیع اللہ نے  کہا کہ ڈی جی بیورو آف امیگریشن کا عہدہ خالی کیوں ہے؟ تمام اختیارات کیا قائم مقام ڈی جی کے پاس ہیں؟ وزارت خارجہ نے اگر700 افراد ریسکیو کیے تو پھر ایک سال میں مزید18 ہزار پاکستانی کمبوڈیا کیسے چلے گئے؟۔ انہوں نے کہا کہ جو کمبوڈیا میں لوگ فراڈ کے ذریعے لے کے جاتے ہیں وہاں پر جا کے ان کے مختلف اعضا بیچے جاتے ہیں، کافی شکایات آئی تھیں جس ایشو کو ہم نے اٹھایا اور وہاں پر لوگوں کو ریکور کروایا ایک سال کے اندر اندر18 ہزار لوگ جا رہے ہیں، کمبوڈیا میں جہاں پر نہ کوئی سیاحت کی جگہ ہے نہ کوئی بزنس ہے نہ کچھ اور ہے۔ کمیٹی رکن مہرین بھٹو نے کہا ملک کے پڑھے لکھے پروفیشنلز نے اوورسیز جانا ہی  ترجیح بنا رکھا ہے جبکہ وزارت اوورسیز کے حکام نے بتایا2024-25 میں پاکستانیوں نے بیرون ملک سے38 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی سطح پر قیام امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو خراج تحسین
  • پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن، استحکام اور انصاف کی حمایت کی ہے، گورنر سندھ
  • ایف بی آر افسران اور ملازمین کیلئے اچھی خبر 
  • سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
  • سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات 16 اکتوبرکو ہوں گے
  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے
  • پاکستانیوں کے اعضاکمبوڈیا میں فروخت ہونے کاانکشاف
  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی
  •  ہم افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں، بگرام ایئر بیس سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا رد عمل
  • سعودیہ معاہدہ، پاکستان کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں، اسد عمر