کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
کمبوڈیا۔تھائی لینڈ بارڈر جنرل کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق ہوا اور فریقین نے متعلقہ دستاویزات پر دستخط کیے۔
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان 24 جولائی سے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں جاری تھیں، اس دوران دونوں اطراف نے ایک دوسرے پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی ثالثی میں، دونوں ممالک نے 28 جولائی کو مذاکرات کیے اور اسی دن رات 12 بجے سے “فوری اور غیر مشروط” جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ اس موقع پر یہ بھی طے پایا تھا کہ سرحدی علاقے میں امن و استحکام بحال کرنے کی خاطر تھائی۔کمبوڈیا بارڈر جنرل کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا سوات میں زمرد کی کان میں پھنسے چار مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ٹرمپ کے لگائے گئے نئے ٹیرف سے امریکا کو اربوں ڈالر کی آمدنی، اتنا پیسہ کہاں خرچ ہوگا؟ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کا قتل، جرگے کے سربراہ کے تفتیش میں انکشافات بھارتی پرزے روسی جنگی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ کے درمیان پر اتفاق
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔