حکومت کا 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی:
حکومت سندھ نے 9 اگست (بروز ہفتہ) کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے 14 صفر 1447 ہجری بمطابق 9 اگست 2025 کو شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبائی حکومت کے تمام دفاتر، خود مختار ادارے، نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور حکومت سندھ کے زیر انتظام تمام مقامی کونسلز کے دفاتر میں عام تعطیل ہوگی۔
حکومت سندھ نے واضح کیا کہ تمام ضروری خدمات کے حامل اداروں اور دفاتر کی چھٹی نہیں ہوگی، اس کے علاوہ دیگر تمام دفاتر میں عام تعطیل ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں عام تعطیل حکومت سندھ
پڑھیں:
اربعین حسینیؑ مارچ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، ایم ڈبلیو ایم
اپنے بیان میں وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ سندھ حکومت پُرامن مارچ کے راہ میں رکاوٹ نہ بنے، کراچی سے بلوچستان بارڈر تک زائرین مارچ کی سکیورٹی کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اربعین حسینیؑ مارچ کا کراچی سے آغاز ہوگیا ہے، ہمارا مارچ پُرامن ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ اپنے بیان میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اربعین حسینیؑ مارچ میں خواتین، مرد و بزرگ زائرین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، مارچ میں بڑی تعداد میں زائرین کی بسیں اور رہنماوں کی گاڑیاں شامل ہیں، زائرین اور زیارت کا مسئلہ سیاسی نہیں عقیدتی ہے، وفاقی حکومت کی زائرین پر لگائی جانے والی بیجا پابندی کے خلاف مارچ پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پُرامن مارچ کے راہ میں رکاوٹ نہ بنے، کراچی سے بلوچستان بارڈر تک زائرین مارچ کی سکیورٹی کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے۔