ٹریٹمنٹ سے قبل شائستہ لودھی کیسی دکھتی تھیں؟ پرانی تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اداکارہ اور ٹی وی میزبان اور بیوٹی ایکسپرٹ شائستہ لودھی کی نئی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے چہرے کی سرجری کرانے کا الزام عائد کردیا۔
شائستہ لودھی کی نئی تصاویر میں انٹرنیٹ صارفین نے ان کے چہرے میں تبدیلی محسوس کی۔ ان کے فالوورز کا ماننا ہے کہ انہوں نے ناک کی سرجری کروائی ہے یا فلرز کے ذریعے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Dr.
صارفین ان تبدیلیوں پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا ’انہوں نے ناک کی سرجری کروائی ہے اور اب بہت اچھی لگ رہی ہیں‘۔ دوسرے نے کہا: ’انہیں اپنی شکل نہیں بدلنی چاہیے تھی، وہ پہلے بہتر لگتی تھیں‘۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ شائستہ لودھی نے صرف ناک کی سرجری نہیں کرائی بلکہ چن لفٹ، ہونٹوں کا پراسیجر اور رنگ گورا کرنے والے انجیکشن بھی لگوائے ہیں اور اب وہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔
واضح رہے کہ شائستہ لودھی پاکستان کی سب سے کامیاب مارننگ شو ہوسٹس میں سے ایک ہیں۔ ان کی شو کی میزبانی کا انداز لاکھوں لوگوں کو پسند آیا۔ وہ ایک ڈاکٹر، کاروباری خاتون اور اداکارہ بھی ہیں۔ شائستہ لودھی ایک ایستھیٹک کلینکس کی چین چلاتی ہیں اور بہت سے لوگوں کو ان کے پسندیدہ لک حاصل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایستھیٹک کلینکس پلاسٹک سرجری سکن ٹریٹمنٹ شائستہ لودھیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پلاسٹک سرجری سکن ٹریٹمنٹ شائستہ لودھی شائستہ لودھی کی سرجری
پڑھیں:
موٹروے پولیس بھی بدمعاش بن گئی ، اہلکار کی بچے کے سرمیں جوتیاں مارنے کی ویڈیو وائرل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پولیس اور ٹریفک وارڈنز کے بعد موٹروے پولیس بھی بدمعاش بن گئی، جس کو دل چاہا جب چاہا تشدد کیا، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹروے پولیس اہلکار ایک بچے کے سر پر جوتیاں ما رہاہے اور جب ایک صحافی یہ منظر اپنے کیمرے میں عکسبند کرتاہے تو یہ اہلکار اس کے بھی گلے پڑ جاتاہے ۔
ایک اور ظالم سامنے آ گیا
موٹروے پولیس اہلکار غریب بچے کے سر میں جوتے مار رہا ہے ، تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے
جب صحافی اوپر پہنچا تو اس سے مائیک چھیننے کی کوشش کی گئی pic.twitter.com/fM5dEGG1dU
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک موٹروے پولیس اہلکار ایک بچے کو سر پر جوتیاں مار رہاہے لیکن جب صحافی کیمرہ لے کر اندر کمرے میں پہنچتا ہے تو اس اہلکار کے رنگ اُڑ جاتے ہیں اور وہ بچے پر تشدد کے الزام سے فوری انکار کرتا ہے جبکہ اس کا ویڈیو ثبوت موجود ہوتاہے ، صحافی بار بار اس سے پوچھتا ہے کہ آپ نے اسے کیوں مارا لیکن وہ اہلکار صحافی کو کمرے سے باہر آنے کا کہتا ہے اور ساتھ ہی اس کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کرتا ہے ۔
بالی ووڈ اداکارہ ہما سلیم قریشی کے چچا زاد بھائی کو دہلی میں قتل کردیا گیا
یہ ویڈیو ز اس بات کا ثبوت ہیں کہ پنجاب میں پولیس راج ہے ، ان کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے اور آئے روز اس طرح کی بدمعاشی کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے اس واقعے کا تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔
مزید :