مشعال یوسفزئی کا بطور سینیٹر منتخب ہونے پر نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
عثمان خان: الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کو خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مشعال یوسفزئی خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کی خاتون کی نشست پر کامیاب قرار ہوئیں،الیکشن کمیشن کے مطابق مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر مدت 11 مارچ 2027 کو ختم ہوگی۔
مشعال یوسفزئی سینیٹر ثانیہ نشستر کی خالی نشست پر منتخب ہوئیں،سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں مشعال یوسفزئی بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گی، الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیا۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مشعال یوسفزئی
پڑھیں:
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، معاملہ الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت 13 نومبر کو کرے گا۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔
Ansa Awais Content Writer