سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو عدالتی نظام پر دباؤ کا عندیہ دیتی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جب اپنا عہدہ سنبھالا تو اس وقت عدالتِ عظمیٰ میں قریباً 60 ہزار مقدمات زیر التوا تھے۔ ان کی قیادت میں مارچ 2025 تک یہ تعداد کم ہو کر 55 ہزار تک آ گئی تھی، جو عدالتی اصلاحات کی کامیابی سمجھی جا رہی تھی۔
مزید پڑھیں: بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی: سپریم کورٹ نے حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی
تاہم، حالیہ عدالتی تعطیلات کے دوران مقدمات کے فیصلوں کی رفتار سست پڑنے کے باعث زیر التوا کیسز کی تعداد میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے، اور اب یہ تعداد بڑھ کر 57,153 تک پہنچ چکی ہے۔
ماہرین قانون کے مطابق عدالتی تعطیلات اور مقدمات کی بڑھتی ہوئی آمد اس اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔ عدالت کی جانب سے کیسز کے فوری اور مؤثر فیصلوں کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی زیر التواء مقدمات سپریم کورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس یحیی آفریدی زیر التواء مقدمات سپریم کورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان سپریم کورٹ
پڑھیں:
سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس رانا محمد شمیم خان کو تین سال کیلئے نومبر 2022ء میں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کا چیف جج تعینات کیا گیا تھا۔ آج کی تاریخ کو یعنی 5 نومبر کو ان کی مدت ملازمت پوری ہونی تھی تاہم انہیں مزید تین سال کی توسیع دیدی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ پاکستان نے سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج جسٹس سردار محمد شمیم خان کی مدتِ ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اس توسیع کے بعد وہ اپنے عہدے پر 70 سال کی عمر تک خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم پاکستان جو کہ چیئرمین گلگت بلتستان کونسل بھی ہیں، کی منظوری سے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق 05 نومبر 2025ء سے ہو گا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس رانا محمد شمیم خان کو تین سال کیلئے نومبر 2022ء میں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کا چیف جج تعینات کیا گیا تھا۔ آج کی تاریخ کو یعنی 5 نومبر کو ان کی مدت ملازمت پوری ہونی تھی تاہم انہیں مزید تین سال کی توسیع دیدی گئی ہے۔