بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ویزا مانگیں گے تو ۔۔: راناثنااللہ کا بڑا بیان
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ویزا مانگیں گے تو ان کو دے دیا جائے گا۔
راناثنااللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے میں نے پہلے بھی کہا تھا بانی 4 سال وزیراعظم رہے تب بھی ان کے بیٹوں کو آنے نہیں دیا گیا اور بطور وزیراعظم حلف برداری تقریب پر بھی بیٹے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ بات بنتی نہیں ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ملاقات کےلیے آنا چاہتے ہیں، اگر بیٹے ویزا مانگیں گے تو ان کو دے دیا جائے گا۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
راناثنااللہ نے کہا کہ 14 اگست کو پوری قوم سڑکوں پر ہوگی اور پی ٹی آئی نقصان پہچانے کی کوشش کرے گی، یوم آزادی کے سلسلے میں انتظامیہ سخت حفاظتی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 14 اگست کو کوئی ایسی صورت نکالنے کی کوشش کرے گی کہ نقصان ہو کسی نے کوئی ایسا پروگرام بنا رکھا ہے تو حراست یا نظر بند کیا جا سکتا ہے تاہم پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔
د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید
انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم سے سیاسی ملاقات کے لیے نہیں آئے تھے وہ وزیراعظم کےکزن کے انتقال پر تعزیت کےلیے آئے تھے، بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا جب سیاستدان بیٹھیں تو دیگر معاملات پربھی ہلکی پھلکی بات چیت ہو جاتی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا روانگی کا شیڈول تبدیل
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیےامریکا روانگی کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور آج کے بجائے کل امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل (پیر) دوپہر برطانیہ سے امریکا کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن سے امریکا روانہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آج امریکا پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے سلسلے میں وزیراعظم کا امریکی دورہ اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے، ان کے علاوہ 6 اسلامی ممالک کے سربراہان بھی امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔