چین وسطی ایشیا میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے پودوں کا ڈیٹا بیس قائم کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
چین وسطی ایشیا میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے پودوں کا ڈیٹا بیس قائم کرے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز
اُرمچی(شِنہوا)چین کا ایک تحقیقی ادارہ وسطی ایشیا کے خشک علاقوں کے لئے پودوں کی مختلف اقسام کا ایک کثیر لسانی ڈیٹا بیس بنانے جا رہا ہے۔ جس کا مقصد اس اہم ماحولیاتی علاقے میں حیاتیاتی تنوع سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے اور اس کے تحفظ کی کوششوں میں موجود کمی کو دور کرنا ہے۔
یہ منصوبہ چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے تحت سنکیانگ انسٹیٹیوٹ آف ایکولوجی اینڈ جیوگرافی (ایکس آئی ای جی) کی قیادت میں کیا جا رہا ہے، جو وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے بڑے تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ایکس آئی ای جی کے محقق لی وین جون نے بتایا کہ یہ ڈیٹا بیس چینی، انگریزی اور روسی زبانوں کی مدد سے آزاد رسائی کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا جس سے پودوں کے تنوع سے متعلق اعداد وشمار تک رسائی، مختلف شعبوں کی تحقیق اور حیاتیاتی تنوع کے نمونوں کو بصری شکل میں دیکھنے میں مدد ملے گی۔
لی وین جون نے اس منصوبے کا اعلان چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر کاشغر میں جمعرات اور جمعہ کے روز منعقدہ “خشک علاقوں میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال” کے موضوع پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کیا۔ یہ کانفرنس دنیا بھر کے سائنسدانوں کو خشک ماحولیاتی نظام میں حیاتیاتی تنوع اور پائیدار ترقی کے مسائل پر حکمت عملیوں کے تبادلے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔
لی نے کہا کہ ہم 2026 تک 10 لاکھ پودوں کے نمونوں کو ڈیجیٹل شکل دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں تاکہ ایک جامع حیاتیاتی تنوع کا ڈیٹا بیس قائم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2030 تک یہ منصوبہ “بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک تک پھیلایا جائے گا اور یہ خشک علاقوں کے پودوں کے تنوع کے لئے ایک عالمی مرکز کی شکل اختیار کرے گا، جو موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت اور پائیدار ترقی کی پالیسیوں کی حمایت کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک افغان بارڈر پر قبائل کا دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو علاقہ بدر کرنے کا اعلان نان فائلرز کیلئے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا جولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3ارب 20کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں ٹرمپ کے 50فیصد ٹیرف نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو ہلا دیا، سرمایہ کاروں کے 50ارب ڈالر ڈوب گئے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا ایس اینڈ پی کی جانب سے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ ’’اے پلس‘‘برقرارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں حیاتیاتی تنوع حیاتیاتی تنوع کے وسطی ایشیا ڈیٹا بیس کے تحفظ کرے گا کا ایک کے لئے
پڑھیں:
شہریوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، کروڑوں پاکستانیوں کا ریکارڈ برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے انٹرنیٹ پر شہریوں کا ذاتی ڈیٹا فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے قبضے سے کروڑوں پاکستانیوں کی معلومات پر مشتمل ہارڈ ڈرائیو برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی، کئی روز کی نگرانی اور خفیہ کارروائی کے بعد سائبر کرائم ٹیم نے بھکر کے رہائشی انیس احمد شاہ نامی ملزم کو گرفتار کیا۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک ٹیرابائٹ کی ہارڈ ڈسک ملی ہے، جس میں کروڑوں پاکستانی شہریوں کے شناختی کارڈ نمبرز، پتوں اور دیگر حساس معلومات کا ریکارڈ موجود تھا۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم یہ ڈیٹا بلیک مارکیٹ سے خرید کر مختلف ویب سائٹس کے ذریعے فروخت کرتا تھا، وہ 10 سے زائد غیر قانونی ویب سائٹس چلا رہا تھا جن پر شہریوں کا ذاتی ڈیٹا فروخت کے لیے پیش کیا جاتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر ایسی مزید ویب سائٹس کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے جو شہریوں کا ڈیٹا بیچنے میں ملوث ہیں۔