پوٹن سے الاسکا میں 15 اگست کو ملاقات ہو گی، امریکی صدر
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
15 اگست کو الاسکا میں پوٹن سے ملوں گا، ٹرمپ
ادارت: کشور مصطفیٰ
پوٹن سے الاسکا میں 15 اگست کو ملاقات ہو گی، امریکی صدرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے 15 اگست کو امریکی ریاست الاسکا میں ملاقات کریں گے۔ پوٹن نے ملاقات کے ممکنہ مقام کے طور پر متحدہ عرب امارات کا نام تجویز کیا تھا۔
ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’امریکہ کے صدر کی حیثیت سے میری اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی ملاقات اگلے جمعہ 15 اگست 2025 کو الاسکا کی عظیم ریاست میں ہوگی۔ مزید تفصیلات بعد میں جاری ہوں گی۔‘‘
روسی صدر پوٹن نے جمعرات سات اگست کو یوکرین جنگ پر ٹرمپ کے ساتھ مجوزہ ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے سربراہی اجلاس کے ممکنہ مقام کے طور پر متحدہ عرب امارات کا نام تجویز کیا تھا۔
(جاری ہے)
2021ء کے بعد کسی برسر اقتدار امریکی صدر اور پوٹن کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ تب جو بائیڈن نے جنیوا میں پوٹن سے ملاقات کی تھی۔
روس تین سال سے زائد عرصے سے یوکرین میں جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ٹرمپ بار بار اس جنگ کو جلد ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ جمعہ آٹھ اگست کو ٹرمپ نے کہا تھا کہ یوکرین اور روس ممکنہ طور پر جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے حصے کے طور پر علاقے کے کچھ حصوں کا تبادلہ کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پہلے پوٹن سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پھر بات چیت کو یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات میں توسیع دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم کریملن نے پوٹن اور زیلنسکی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کے روز پوٹن نے کہا تھا کہ وہ زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کو ممکن سمجھتے ہیں لیکن اس کے لیے شرائط ابھی پوری نہیں ہوئیں۔
پوٹن نے اپنی شرائط کا ذکر نہیں کیا لیکن اس سے قبل کریملن نے اصرار کیا تھا کہ یوکرین ان علاقوں کو چھوڑ دے جن پر روس کا قبضہ ہے، بشمول کریمیا جسے اس نے 2014ء میں روس کے ساتھ ضم کر لیا تھا۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ مغربی ممالک یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کر دیں اور وہ یوکرین کو نیٹو کی رکنیت نہ دیں۔
زیلنسکی اور ان کے یورپی اتحادیوں نے ان مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔
.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الاسکا میں امریکی صدر کے ساتھ پوٹن نے اگست کو پوٹن سے نے کہا
پڑھیں:
امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کردیا
امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز
میامی:(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 کے بجائے 8 طیارے گرنے کا دعویٰ کردیا۔
میامی میں بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران میں نے سنا کچھ اخبارات میں آیا کہ 7 یا 8 طیارے گرائے گئے، ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے، ایک کونقصان پہنچا،کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا، زیادہ ترجھوٹی خبریں دیتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ مگر حقیقت میں پاک بھارت جنگ کےدوران 8 طیارے گرائےگئے۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر جنگ رکوانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ دونوں ایٹمی مما لک کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر متعدد پلیٹ فارمز پر پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے جانے کا ذکر کرچکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی نیویارک سٹی کے میئرکی حیثیت سے ظہران ممدانی کے پاس کیا اختیارات ہوں گے،حکومت سازی کا عمل کب مکمل ہوگا؟ اسرائیلی وزیر نے نیویارک کے نومنتخب مسلم میئر کو حماس کا حامی قرار دیدیا ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر، ٹرمپ کے ساتھ تصادم کا خدشہ بھارتیوں کیلئے بری خبر، کینیڈا کا بڑے پیمانے پر ویزے منسوخ کرنے پر غور ورجینیامیں نئی تاریخ رقم، غزالہ ہاشمی لیفٹیننٹ گورنر منتخب زہران ممدانی کی کامیابی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم