بابائےقوم قائداعظم محمد علی جناح سے والہانہ محبت رکھنے والے کراچی ہنرمند شہری نے 8 ماہ کی محنت شاقہ کے بعد مزار کا ہوبہو ڈیزائن تیارکرلیا۔

دیدہ زیب ماڈل میں مزارکےسفید سنگِ مرمرکا گنبد،چاروں اطراف کےداخلی دروازوں کواصل شکل میں پیش کیاگیاہے۔ مزار کے گرد واقع خوبصورت پارک، سبزہ زار کو بھی بڑی باریکی سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

تیاری میں لکڑی، چیپ بورڈ، پلائی، لاثانی، پلاسٹک اور لوہے کا استعمال کیا گیا ہے۔ ماڈل مختلف اقسام کی نصب ایل ای ڈی لائٹس رات کوروشن ہونےسےاصل مزارکی طرح جگمگا اٹھتا ہے،14اگست پرلسبیلہ چوراہے پرنمائش کے لیے رکھا جائےگا۔

حق نوازعرف اکوپینٹر کا کہنا ہے کہ مزارقائد کی بناوٹ اس قدرپیچیدہ ہےکہ اس کی نقل تیارکرنا بہت ہی مشکل کام ہے،ماڈل کی تیاری میں دستیاب نقشوں،تصاویراورپیمائش سے رہنمائی لی۔

حق نواز کراچی کے علاقے لسیبلہ کے رہائشی ہیں اور وہ کئی برسوں سے مزار قائد کا ماڈل تیار کررہے ہیں تاہم اس کو حتمی شکل رواں سال پہنائی ہے۔

اکوپینٹرکے مطابق رواں سال تیار ہونے والے ماڈل میں داخلی وخارجی دروازوں، باب جناح، باب قائدین، باب تنظیم، باب امام، باب اتحاد کی تیاری شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے دیگرشہریوں کی طرح وہ جب بابائے قوم کے مزارپرقومی تہواروں پرجاتے تھے، اس وقت کسی لمحےان کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ وہ مزارقائد کا ہوبہوماڈل ڈیزائن کریں۔

حق نوازکے مطابق مزارقائد کے ماڈل کی تیاری میں انھیں 8 ماہ کا عرصہ لگا،اس دوران بانی پاکستان کے مزارکے ماڈل پرکام کے دوران وہ کئی مرتبہ تیکنیکی طورپیچیدگیوں کا بھی شکار ہوئے،ان الجھنوں کودورکرنےکے لیے وہ اس دورانیے میں 15سےزائد مرتبہ مزارقائد گئے اوردوبارہ ہرپہلو سے مزار قائد کی تعمیرات کا جائزہ لیا کیونکہ پینٹنگزکی سوجھ بوجھ رکھنے کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ مزارقائد کی تعمیرات عام تعمیرقطعی نہیں ہے بلکہ اس کے پس پردہ بہت زیادہ سوچ اورمہارت کارفرما ہے۔

اُن کے مطابق بانی پاکستان کے مزارکے 61 ایکٹر رقبے کو ایک محدود شکل میں ماڈل میں سمونا ایک کٹھن کام تھا، ابتدا میں انھیں یہ کام کسی تصویرکوپینٹ کرنے جتنا آسان لگ رہاتھا، تاہم جب عملی طورپرجس وقت ماڈل کے ڈھانچےکی تیاری کا آغازکیا،تب انھیں اندازہ ہواکہ مزارقائد کی بناوٹ اس قدرپیچیدہ ہےکہ اس کی نقل تیارکرنا بہت ہی مشکل کام ہے۔

ہنرمند شہری کے مطابق یہ ماڈل انھوں نےکئی ماہ کی محنت اورتحقیق کے بعد تیارکیا ہے،جس کے لیے انھوں نے مزار کے دستیاب نقشوں، تصاویراورپیمائش سے رہنمائی لی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی تیاری کے مطابق

پڑھیں:

فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والی خاتون پر تشدد کرنے والا آسٹریلوی پولیس اہلکار عدالت طلب

آسٹریلیا میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والی خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو عدالت نے طلب کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کانسٹیبل پر رواں سال سڈنی میں فلسطینی حامی مظاہرے میں شریک ایک خاتون پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گرینز پارٹی کی سابق امیدوار ہینا تھامس نے الزام عائد کیا تھا کہ جون میں بیلمور میں ہونے والے احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر نے ان کے چہرے پر مُکے مارے تھے۔

مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 33 سالہ سینئر کانسٹیبل کی ملازمت کے حوالے سے جائزہ لیا جارہا تھا اور اس واقعے کی تحقیقات بھی جاری تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اب اس 33 سالہ پولیس کانسٹیبل کو اگلے ماہ عدالت نے طلب کرلیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ہیوی ٹریفک کے باعث خونی حادثات کا سلسلہ جاری، ڈمپر نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
  • فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والی خاتون پر تشدد کرنے والا آسٹریلوی پولیس اہلکار عدالت طلب
  • بھارت نواز فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب، شہری آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری
  • حکومت آئی ایم ایف شرائط کے مطابق قرضوں کے رول اوورکی تیاری کررہی‘  وزارت خزانہ 
  • کراچی کے نوجوانوں فرقان اور حسان نے پاشا ایوارڈ حاصل کرلیا
  • کراچی: 2 اسٹریٹ کرمنلز کو 7 برس قید کی سزا
  • چین کی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ آلو کی نئی قسم بنانے کی کوشش کتنی کامیاب ہوئی؟
  • ایف بی آر کی ٹیکس چوری میں ملوث جیولرز کیخلاف کارروائی کی تیاری، ڈیٹا بھی حاصل کرلیا
  • مظفرگڑھ: بھیک مانگنے والی بچی نے زیادتی کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا
  • دبئی میں فیصلہ کن جنگ: پاکستان کا نیا اسکواڈ تیار