عربوں کی خیانت نے فلسطینیوں کو گہرے زخم دیئے ہیں، علامہ جواد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
سربراہ تحریک بیداری کا کہنا تھا کہ تاریخ میں بنی اُمیہ نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے براہِ راست جنگ میں شکست کھائی، لیکن منافقت اور سازش کے ذریعے اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور آج بھی امریکہ، اسرائیل اور یورپ فلسطین پر قابض نہیں ہو سکے، مگر ترکی، عرب ممالک اور ان کے اتحادیوں کی خیانت نے فلسطین کو گہرے زخم دیئے ہیں جن کی تلافی ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے دوہرا معیار ہے، حکمرانوں کو اس دوہرے معیار سے باہر نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست اور اس کے وزراء ایک طرف اسرائیل کو روکنے کا بیانیہ دیتے ہیں، مگر اسرائیل کو مزاحمت کے ذریعے روکنے والے حماس، یمنی انصاراللہ، ایران اور حزب اللہ کو مکمل سپورٹ دینے کے بجائے اسرائیل کے حامی ممالک سے اتحاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عجب حکمران ہیں جو شیعہ مسلمانوں پر "ذینبیون" کا لیبل لگا کر حتیٰ زیارت کے زمینی سفر تک پر پابندی عائد کر دیتے ہیں، یہ منافقت اور دوہرا معیار فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔
علامہ جواد نقوی نے کہا کہ حق کبھی ظلم سے نہیں مرتا بلکہ خیانت سے سرکوب ہوتا ہے، یہ قرآنی سنّت ہے کہ حق کبھی ظلم و زیادتی سے سرکوب نہیں ہوتا، بلکہ خیانت سے سرکوب ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ میں بنی اُمیہ نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے براہِ راست جنگ میں شکست کھائی، لیکن منافقت اور سازش کے ذریعے اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور آج بھی امریکہ، اسرائیل اور یورپ فلسطین پر قابض نہیں ہو سکے، مگر ترکی، عرب ممالک اور ان کے اتحادیوں کی خیانت نے فلسطین کو گہرے زخم دیئے ہیں جن کی تلافی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی موجودہ حالت اپنوں کی خیانت کا نتیجہ ہے، آج بھی عرب حکمران ہوش میں آ جائیں تو بازی پلٹ سکتی ہے۔
---------
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا نے کہا کہ کی خیانت
پڑھیں:
سپیکرقومی اسمبلی نےنااہل ارکان کے نام ایوان کو بتا دیئے
روزینہ علی: سپیکر سردار ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کئے جانے والے ارکان کے نام ایوان کو بتا دیئے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا،سپیکر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کئے جانے والے ارکان کے نام ایوان کو بتا دیئے۔
نااہل قراردیئے گئے ارکان میں جمشید دستی، احمد چٹھہ، عبدالطیف،عمر ایوب، حیدر علی، حامد رضا، رائے حسن نواز اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔
پی ایچ اے کا غریب ملازمین پر غیر منصفانہ پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ