فواد خان اور وانی کپور کی بالی ووڈ فلم بالآخر ریلیز کےلیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی بالی ووڈ فلم ’’ابیر گلال‘‘ کی راہ ہموار ہوگئی اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان سامنے آگیا ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے نام فواد خان ہمیشہ سے اپنے منصوبوں کے انتخاب میں محتاط رہے ہیں۔ ڈرامہ ہمسفر سے شہرت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں اور چند فلموں میں کام کیا، جن میں پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھی شامل ہے۔ بعد ازاں وہ بالی ووڈ میں بھی جلوہ گر ہوئے، مگر بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد ان کا فلمی سفر رک گیا۔
فواد خان پر یہ پابندی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کے بعد لگی۔ نو سال بعد وہ وانی کپور کے ساتھ فلم ابیر گلال کے ذریعے واپسی کرنے جا رہے تھے، مگر مئی میں پاک - بھارت کشیدگی کے باعث فلم کی ریلیز روک دی گئی۔
اس دوران فواد خان کو اس بات پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا کہ انہوں نے بھارت کے خلاف کھل کر بات نہیں کی، جبکہ وانی کپور نے ان کے ساتھ لی گئی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔
اب تازہ پیش رفت یہ ہے کہ فلم کی ریلیز کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کا نام بدل کر ’’آبیر گلال‘‘ رکھ دیا گیا ہے اور یہ فلم سردار جی 3 کی طرح دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، البتہ بھارت میں نہیں دکھائی جائے گی۔ فلم 29 اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
یہ فواد خان کےلیے خوشخبری ہے جو پہلے ہی فلم مکمل کر چکے ہیں اور اب اس کی بین الاقوامی تشہیر میں مصروف ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فواد چوہدری نے فلک جاوید کی گرفتاری پر رد عمل جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کی ورکر فلک جاوید کو دو روز قبل جعلی ویڈیو کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا جو کہ عظمیٰ بخاری کی مدعیت میں درج ہے تاہم اب س معاملے پر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رد عمل جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ جو بھی ضمیر رکھتا ہے وہ اس معاملے میں عظمیٰ بخاری کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ خواتین رہنماؤں جیسے بشریٰ بی بی ، علیمہ خان اور مریم نواز شریف اور دیگر کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے قانونی تحفظ ملنا چاہیے، میں نے کافی عرصہ پہلے پی ایم ڈی اے (PMDA) کو تجویز دی تھی لیکن سیٹھ میڈیا نے شہریوں کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے بچانے کے اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔ ابھی بھی اصل حل پی ایم ڈی اے ہے، فوجداری قوانین نہیں، میں تمام سیاسی جماعتوں خصوصاً مسلم لیگ ن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سوشل میڈیا ٹیموں کی سیاسی مخالفین کی توہین اور تذلیل کی سرپرستی نہ کریں، آپ اپنے گھر میں سانپ پال کر خود کو محفوظ نہیں رکھ سکتے۔
ملٹری کورٹ سے سزا کیخلاف اپیل ؛لاہور ہائیکورٹ کی وفاقی سیکرٹری قانون کو معاملہ کابینہ میں پیش کرنے کیلئے 10دن کی مہلت
مزید :