الو ارجن کو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے روک لیا، وجہ کیا بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
تامل فلم پشپا کیلئے مشہور جنوبی بھارتی سپر اسٹار الو ارجن ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الو ارجن ممبئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار کے ساتھ اُلجھ پڑے جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
الو ارجن جب ممبئی سے سفر کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تو انہوں نے ماسک پہن رکھا تھا۔ تاہم سیکیورٹی اہلکار نے ان سے کہا کہ ماسک ہٹائیں، جس پر اداکار اور اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الو ارجن ماسک نہ ہٹانے کیلئے سیکیورٹی اہلکار کے ساتھ بحث کر رہے ہیں اور بعد میں ان کے اسسٹنٹ کی مداخلت پر وہ ایک لمحے کے لیے ماسک ہٹاتے ہیں اور پھر دوبارہ لگا لیتے ہیں۔
Please follow the rules ????
Yesterday at Airport security , Allu Arjun was stopped by an officer and asked to show his face with Id.
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے الو ارجن کو مغرور اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والا قرار دیا ہے۔ کئی مداحوں نے بھی ان سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پشپا اسٹار الو ارجن کو فلم ’پشپا 2‘ کی اسکریننگ کے دوران بھگدڑ مچنے کے واقعے میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں ایک رات جیل میں گزارنی پڑی تھی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی اہلکار الو ارجن
پڑھیں:
اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند رہنے کی خبریں درست نہیں، ترجمان
فائل فوٹوترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہنے سے متعلق خبریں درست نہیں۔
ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق مخصوص دنوں اور اوقات میں صرف 2، دو گھنٹے کے لیے پروازوں کی آمد اور روانگی معطل رہے گی۔
ترجمان کے مطابق پروازوں کی آمدورفت یومِ آزادی سے قبل طیاروں کی ریہرسل کے باعث معطل رہیگی۔
11 سے 14 اگست صبح 11 سے دوپہر ایک بجے آمدورفت بند رہے گی جبکہ 11 سے 13 اگست کو شام 8 بجے سے رات 10 بجے پروازوں کی آمدروفت بند رہے گی۔
ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی کا بتانا ہے کہ مختصر وقفوں کے علاوہ ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔