روسی شہر قازان میں ایک 45 سالہ شخص، جس کا عدالت میں نام یسوع پیٹرووِچ کرائسٹ درج ہے، کو غیر قانونی طریقے سے 45 غیر ملکیوں کو اپنے چھوٹے سے 32 مربع میٹر کے ایک کمرے والے اپارٹمنٹ میں رجسٹر کروانے کے جرم میں جرمانہ کیا گیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے حال ہی میں منظور شدہ نئے مہاجر قوانین کے تحت غیر قانونی مہاجرت پر کنٹرول سخت کرنے کے لیے جرمانے اور فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت یہ سزا دی گئی۔

تحقیقات کے مطابق اس شخص نے ہر فرد سے رجسٹریشن کے لیے قریباً 2 ہزار روبل (قریباً 25 امریکی ڈالر) وصول کیے۔ عدالت نے اسے 13 ہزار روبل (163 ڈالر) کا جرمانہ کیا ہے۔ روسی قوانین کے مطابق، ملک میں قانونی طور پر رہائش اور کام کے لیے مہاجرین کا رجسٹر ہونا لازمی ہے، جس کی عدم موجودگی میں بعض افراد غیر قانونی راستے اختیار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایسٹر کی تقریب، مسیحی برادری کی خدمات کا اعتراف

عدالت یا پراسیکیوٹر آفس کو اس شخص کی اصل پیدائشی شناختی تفصیلات معلوم نہیں، کیونکہ وہ چند سال قبل اپنی اصل شناخت کو چھوڑ کر نام اور خاندانی نام تبدیل کرچکا ہے، اور صرف اصل والد کا نام پیٹرووِچ برقرار رکھا ہے۔ عدالت کے دستاویزات میں بتایا گیا کہ وہ عددیات (numerology) کا شیدائی ہے جس کی وجہ سے اس نے اپنے نام تبدیل کیے۔

یہ مقدمہ ابتدا میں بہار 2025 میں سننے کے لیے طے پایا تھا لیکن یسوع مسیح کے بار بار عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے متعدد بار ملتوی ہوا۔ اپریل میں عدالت نے اسے جبری طور پر پیش کرنے کا حکم دیا، اور مئی میں ماسکو ڈسٹرکٹ کورٹ نے اسے اسی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر 60 ہزار روبل (755 ڈالر) جرمانہ بھی کیا تھا۔

روس میں 2024 میں غیر ملکی مزدوروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں 6 لاکھ سے زائد غیر ملکی داخل ہوئے، جن میں سے نصف ملازمت کے لیے آئے تھے۔ زیادہ تر مہاجر ازبکستان، تاجکستان اور کرغزستان سے ہیں۔ قریباً 7 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن بھی روس میں مقیم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

روسی صدر روسی عدالت ولادیمیر پیوٹن یسوع مسیح.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: روسی عدالت ولادیمیر پیوٹن کے لیے

پڑھیں:

روسی تیل خریدنے کے معاملے میں امریکا نے ہنگری کو مستثنیٰ کردیا

امریکا نے ہنگری کو روسی تیل و گیس کی خریداری پر امریکی پابندیوں کے تناظر میں استثنیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ ہنگری کو روسی تیل اور گیس خریدنے کی پابندیوں سے ایک سالہ استثنیٰ دینے کا اعلان کیا۔ 

ہنگری نے بھی بیان دیا ہے کہ اس استثنیٰ میں شامل ہے کہ روسی تیل اور گیس جو “تورکسٹریم” اور “دروژبہ” پائپ لائنز کے ذریعہ پہنچتی ہے، ان پر پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔ 

امریکی اعلامیے کے مطابق اس استثنیٰ کے بدلے ہنگری نے امریکی ایل این جی خریدنے اور امریکی نیوکلیئر فیول کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ 

یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل و گیس پر پابندیاں سخت کرنے کے تناظر میں آیا ہے کیونکہ ہنگری کے لیے روسی توانائی کا متبادل تلاش کرنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ ہنگری کے پاس سمندر تک رسائی نہیں ہے اور وہ زیادہ تر روسی توانائی کی فراہمی پر منحصر ہے۔ ہنگری حکومت نے بھی یہی بات امریکی صدر کے سامنے بیان کی تھی تاکہ استثنیٰ حاصل کیا جائے۔ 

اس استثنیٰ کا اطلاق ایک مخصوص مدت کے لیے ہے جو کہ ایک سال بتایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرن جوہر نے ویرات کوہلی کو شو پر بلانے سے کیوں انکار کیا؟
  • سعودی عرب نے سوڈانی فوج کا ساتھ کیوں دیا؟
  • حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عاید
  • سندھ کے فنکار نے موہنجودڑو کا 5ہزار سالہ قدیم بھورینڈو نامی مٹی کا ساز دوبارہ زندہ کر دیا
  • امریکا کے ایٹمی تجر.بات کے اعلان پر روس کا ردعمل
  • جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں قانونی چارہ جوئی شروع کر دی
  • کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر ہوش رُبا جرمانے عائد
  • روسی تیل خریدنے کے معاملے میں امریکا نے ہنگری کو مستثنیٰ کردیا
  • پنجاب میں ٹریفک جرمانہ 20 ہزار تک بڑھانے کی تجویز
  • سندھ، بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ پلانے والوں کو1 ماہ قید،50 ہزار یا 1لاکھ جرمانہ ہوگا