بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر، اشتہار جاری کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر، اشتہار جاری کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف نیب ریفرنس پر جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا گیا جب کہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر سامنے آئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا جس کے مطابق نیلامی نیب ریفرنس میں بمقام یونین کونسل بہارہ کہو ہوگی، نیلامی میں عمران خان کی موضع موہڑہ نور کی جائیداد کو پیش کیا جائے گا۔
نیلامی میں 248 کنال 8 مرلے رقبہ اور 405 کنال 3 مرلے رقبہ نیلام کیا جائے گا، اشتہار کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والے افراد 50 لاکھ روپے کا ہے آرڈر چیئرمین نیب کے نام جمع کرائے گے، مذکورہ شخص نیلامی میں حصہ لینے سے پہلے جائیداد کا دورہ کر سکتا ہے۔
اشتہار میں کہا گیا کہ متعلقہ پٹواری نیلامی میں حصہ لینے والوں کو تمام تفصیلات فراہم کرے گا، ایولیوایشن کمیٹی کی جانب سے منظور کی گئی شرائط و ضوابط کے تحت نیلامی ہوگی، نیلامی آج موضع بہارہ کہو میں ہوگی، تاہم رپورٹ کے مطابق تاحال نیلامی میں حصہ لینے کے لیے کوئی بھی شخص نا پہنچا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبرآج ہی سامنے آئی ہے، اگر ایسا ہے تو یہ کسی خفیہ کارروائی کا نتیجہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ بنی گالہ کے منتظمین لاعلم ہیں، ہماری لیگل ٹیم معاملے کی تہ تک پہنچنے میں سرگرم عمل ہے، سلمان اکرم راجہ جلد صحیح معلومات سامنے آ جائیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں مسجد شہید کرنے کے تنازع پر مذاکرات جاری اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ انتہائی خطرناک اور اشتعال انگیز ہے، پاکستان غزہ میں شہید الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کا آخری پیغام، پڑھنے والی ہر آنکھ اشکبار غزہ کے معروف صحافی انس الشریف سمیت الجزیرہ کے 5 ارکان اسرائیلی حملے میں شہید گلگت: دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گر گیا، ملبے تلے دب کر8 رضاکار جاں بحق امریکی صدر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رکیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر مری میں 3دن کیلئے دفعہ 144نافذ، صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی مبینہ نیلامی کی اشتہار جاری بنی گالہ
پڑھیں:
بیٹی کی شادی پر 4ارب کی سلامی لینے والے بیوروکریٹ کا نام سینئر تجزیہ کار عامر راؤ سامنے لے آئے
لاہور (ویب ڈیسک) لیگی رہنما خواجہ آصف کے بیوروکریسی سے متعلق بیانات نے نئی بحث چھیڑدی ہے اور اب تجزیہ کار عامر راؤ اس مبینہ بیوروکریٹ کا نام بھی سامنے لے آئے جس نے بیٹی کی شادی پر چار ارب روپے کی سلامی لی اور اب پرتگال منتقل ہوچکا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر راؤ نے بتایاکہ خواجہ صاحب چار ارب کی سلامی والے کا نام نہیں لے سکے، میں بتاتا ہوں ، ان کا نام طاہر خورشید ہے جن کا آخری عہدہ اُس وقت کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پرنسپل سیکریٹری تھا، اسے عثمان بزدار کا اے ٹی ایم بھی کہاجاتا تھا، جو ڈی جی خان سے جہیز میںساتھ لائے تھے، ان پرجہاں کوئی الزامات لگتے، ایک درجہ ترقی مل جایا کرتی۔
سب سے پہلےڈی جی خان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انکوائری شروع ہوئی توعثمان بزدار یہاں (لاہور)لے آئے، وزیراعلیٰ کمپلین سیل کے چیئرمین اور ساتھ کچھ اضافی چارج دیے گئے۔پھراس وقت کے ان کے اپنے سیکریٹری جاوید اقبال نے شکایت کی کہ گاڑیوں کے ٹائر اور بچوں کی فیسی بھی سرکاری خزانےسے جارہی ہیں، میں ادائیگی کی سمری پر دستخط نہیں کرسکتا۔ پھر ایک عہدہ ترقی مل گئی، وزیراعلیٰ کا پرنسپل سیکریٹری لگا دیاگیا۔
طاہر راؤ کاکہناتھاکہ آپ کا اگلا سوال ہوگا کہ پھر حکومتیں بدلی ہیں لیکن کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟طاہر خورشید بڑے عہدے پر جانے کے بعد پہلے اپنی پچھلی انکوائری کلیئر کرواتا تھا ، شہبازحکومت آئی توبرطرف کیا گیا جو اس وقت انگلینڈ میں تھے جہاں برطرفی کے احکامات وصول کیے، پرتگال والی کہانی بھی انہی کی ہے جو اب اپنی جائیدادیں بیچ کر پرتگال منتقل ہوچکے ہیں۔
راولپنڈی ؛فوڈ اتھارٹی کا گودام پر چھاپہ، 8ہزار کلو بدبودار اور مضرصحت گوشت برآمد
????????بڑی خبر
عمران نیازی کے وزیراعلئ اور بشری صاحبہ کی چوایس عثمان بزدار کے پرنسپل سیکٹری طاہر خورشید نے بیٹی کی شادی پر چار ارب کی سلامیاں لیں خواجہ آصف نے اسی کا بتایا تھا
جس جس عہدے پر رہا اس پر انکوائری ہوئی اور ہر کرپشن کیس پر اسے ترقی دے دی جب اسے نکالا وہ لندن میں تھا اور… pic.twitter.com/ehisEzexlk
مزید :