پاکستان کے نور زمان عالمی گیمز 2025 کے اسکواش ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
عالمی انڈر23 اسکواش چیمپئن نور زمان عالمی گیمز 2025 کے پلیٹ ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے پلیٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں نور زمان نے جاپان کے آر ٹوزوکی کو 1-3 سے مات دے دی۔
نور زمان نے پہلا گیم7-11 سے جیتا، دوسرے گیم میں مدمقابل نے اسی اسکور سے کامیابی پاکر مقابلہ 1-1 کر دیا۔
فیصلہ کن تیسرے گیم میں نور زماں نے جان توڑ مقابلے کے بعد 19-12 سے فتح پاکر فائنل میں جگہ بنا لی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں
برازیل (ویب ڈیس)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عالمی کاپ 30 کانفرس (سی او پی 30 ) میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں۔
سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر صوبائی وزرا بھی وزیرا علیٰ کے ہمراہ ہیں۔
مریم نواز کاپ 30 کانفرس میں ماحولیاتی بہتری کے اپنے وژن اور اقدامات پر خطاب کریں گی، برزایل میں کانفرس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب اور الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اپنا وژن اجاگر کریں گی جبکہ وہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کے لیے اپنا موقف پیش کریں گی۔
اس موقع پر مریم نواز بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے بھی ملاقات کریں گی۔