پنجاب میں مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہونیکا امکان، فلڈ ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے نئی فلڈ ایڈوائزری جاری کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا۔ بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔
کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دریاؤں، نہروں، ندی نالوں اور تالابوں میں نہانے پر پابندی ہے، شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
وزیراعلی پنجاب کا آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نوجوان آئی ٹی گریجویٹس کے لیے آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پروگرام صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد نئے گریجویٹس کو آئی ٹی کے شعبے میں ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔
یہ پروگرام خاص طور پر آئی ٹی گریجویٹس کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ علم اور اس کے عملی اطلاق کے درمیان فرق کو ختم کیا جا سکے۔ اس کے تحت، آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ مل کر پانچ ماہ کی انٹرن شپ فراہم کی جائے گی، جس دوران گریجویٹس کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔
چار سالہ ڈگری کے حامل آئی ٹی گریجویٹس اس پروگرام کے لیے درخواست دینے کے لیے *cminterns.punjab.gov.pk* پر آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام نوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کے دروازے کھولے گا اور انہیں عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔