چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پارلیمان کے ایوان بالا میں اقلیتوں کےلیے پارلیمانی کاکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اقلیتی برادری کے اراکین سینیٹ کے مطالبے پر پارلیمانی کاکس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کی فلاح ہمیشہ ترجیحات میں شامل رہی، قومی اسمبلی اراکین کو بھی پارلیمانی کاکس میں نمائندگی دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور وزیراعظم بھی میں نے خواتین اور اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کیا، شہید بینظیر بھٹو نے اقلیتوں، خواتین کی ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی۔

چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو خواتین کو بااختیار بنانے اور قومی اداروں میں شمولیت کے خواہاں ہیں، صدر آصف زرداری اقلیتوں کے حقوق اور مساوی مواقع کے لیے پُرعزم ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خواتین اور اقلیتوں کے کوٹے میں اضافے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ایوانِ بالا میں اقلیتوں کو 4 فیصد نمائندگی دینے کی تجویز ہے۔ خواتین اور اقلیتوں کو نمائندگی دینا ناانصافیوں کے ازالے میں مددگار ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی کاکس اقلیتوں کےحقوق کے تحفظ اور فروغ میں کردار ادا کرے گا۔ سینیٹ اجلاس میں اقلیتوں کا کردار تسلیم کرنے کے لیے خصوصی قرارداد پیش کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پارلیمانی کاکس چیئرمین سینیٹ اقلیتوں کے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم: مشترکہ کمیٹی میں بل پر آج ووٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ


فائل فوٹو 

قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹیوں کے بند کمرہ مشترکہ اجلاس میں مشترکہ کمیٹی میں 27ویں آئینی ترمیم بل پر آج ووٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں کے کل ہونے والے مشترکہ اجلاس میں بل پر شق وار ووٹنگ متوقع ہے۔

بند کمرے کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی مجوزہ شقوں پر غور کیا گیا، دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی نے اجلاس کل بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے یو آئی نےقانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے سپرد کردیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا آج معمول کی کارروائی معطل کر کے بل پیش کرلیتے ہیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے معمول کی کارروائی معطل کردی۔

مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ ق کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت ہوا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا  کہ پانچ چھ فیصد مقدمات کورٹ کا چالیس فیصد وقت لے جاتے تھے، طویل مشاورت کے بعد کہا کہ وفاقی عدالت قائم کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت سے ترمیم پاس کریں گے تو آئین کا حصہ بنے گی، ایم کیو ایم کے دوست اپنی تجاویز کمیٹی کو دیں، ایم کیو ایم کی تجویز بلدیاتی حکومتوں کو زیادہ مالی اختیار دینے کی تھی، ایمل ولی نے کہا جہاں پختون بستے ہیں اس کام نام وہی رکھا جائے تو اس پر بھی بحث کرلیتے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی نے کہا کہ بلوچستان کی نشستیں بڑھائی جائیں۔

اس سے قبل آج وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ ہیومیو پیتھک کونسل کیلئے اسمبلی میں قرار داد پیش کرسکتے ہیں،کرن مسعود
  • 27ویں آئینی ترمیم، سینیٹر دنیش کمار کا اقلیتوں کے عہدوں سے متعلق حیران کن مطالبہ
  • “27ویں 27ویںآئینی ترمیم ، اقلیتوں کیلئے اہم آئینی عہدوں کا راستہ کھولا جائے،سینیٹر دنیش کمار
  • پنجاب کے اہم شہر میں نادرا کا خواتین کیلئے پہلا مخصوص رجسٹریشن سینٹر قائم
  • ایس سی او کا بڑا اقدام: میرپور میں فری لانسنگ ہب قائم کردیا گیا
  • اجتماع عام میں نوجوانوں میں اُمید کی شمع روشن کرنے کا پلان دیں گے، حمیرا طارق
  • 27ویں آئینی ترمیم: مشترکہ کمیٹی میں بل پر آج ووٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ
  • ایس سی او کی جانب سے میرپور میں فری لانسنگ ہب کا قیام
  • اسلام آباد، بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس، 40 ممالک کے رہنما شریک ہونگے
  • حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ