سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پاکستان بھر میں تمام سیاسی جماعتیں، تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک پیج پر ہیں، پاکستان کے قیام سے قبل اور بعد میں بھی غیر مسلم۔قومیتوں کا بڑا کردار رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جتنی حکومتیں پاکستان میں رہی ہیں کسی بھی حکومت کے دور میں ریاست کی یہ پالیسی نہیں رہی کہ وہ غیر مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنائے یا ان کو دوسرے درجے کا شہری مانے، مذہب اسلام کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے سے شروع کریں، خلفائے راشدین کے دور میں چلیں جائیں یا وہ ادوار جس میں مذہب اسلام کی بنیاد پر جو ریاستیں قائم کی گئی وہاں پر غیر مسلموں کے جو حقوق تھے ان کا تحفظ یقینی تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کے دن کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کی پیش کردہ قرارداد پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

سعید غنی نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کی تاریخ ہے کہ پاکستان کے بڑے بڑے فیصلے اس ایوان میں ہوئے ہیں جس ایوان میں آج ہم یہ اجلاس منعقد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 اگست 1947ء کی تقریر کے بعد 11 اگست 2009ء کو پاکستان میں اقلیتوں کو دن منایا گیا اور اس کے بعد ہر سال ملک بھر میں اقلیتوں کا یہ دن منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے دن کو ہم رسمی طور پر نہیں مناتے بلکہ اس کی ایک اہمیت ہے اس کو ہم محسوس بھی کرتے ہیں، پاکستان بھر میں تمام سیاسی جماعتیں، تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک پیج پر ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے قبل اور بعد میں بھی غیر مسلم۔قومیتوں کا بڑا کردار رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

بطور ریاست تسلیم کرنا حماس کو انعام نہیں بلکہ فلسطینیوں کا حق ہے؛ اردن

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس سے خطاب میں اردن کے بادشاہ نے غزہ جنگ میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور شدید نوعیت کے انسانی المیے پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔

انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ بھوک سے مرتے بچوں، بے گھر افراد اور زخمیوں کو ضروری امداد پہنچائی جاسکے۔

اردن کے بادشاہ نے فلسطینی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی انعام نہیں بلکہ فلسطینیوں کا حق ہے۔

شاہِ اردن نے اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات غزہ جیسی صورتحال میں تنظیم مؤثر طور پر کام نہیں کر پا رہی۔

اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انسانیت کے ضمیر کو جھنجوڑا جانا چاہیے اور تمام ممالک کو اخلاقی اور قانونی بنیادوں پر فلسطینی عوام کے حق میں کھڑا ہونا چاہیے۔

اردن کے بادشاہ نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں نہ صرف فلسطینی علاقوں میں پر امن حل کو کمزور کر رہی ہیں بلکہ وہ خطے بھر میں امن و استحکام کی بنیادیں مٹا رہی ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں جماعت اسلامی سندھ کا وفد مرکزی نائب امیر و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ سے ملاقات کررہاہے
  • وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا بے خوفی مفید ہے؟
  • پاکستان سعودیہ صرف دفاعی تعاون نہیں بلکہ اسلامی عسکری اتحاد کی جانب نمایاں قدم ہے، ایاز میمن
  • میرپورخاص،سندھ ایمپلائز الائنس کی صوبائی دفاتر کی تالابندی
  • دور ہوتی خوابوں کی سرزمین
  • ایران کیساتھ مذاکرات کسی فوجی کارروائی میں رکاوٹ نہیں بلکہ جنگ کی ایک شکل ہیں، صیہونی ٹی وی
  • بطور ریاست تسلیم کرنا حماس کو انعام نہیں بلکہ فلسطینیوں کا حق ہے؛ اردن
  • پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکھ برادری کو وزیر بنایا؛یہاں اقلیتیں محفوظ ہیں ؛ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ
  • سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم
  • سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم