عدالتی فیصلہ کسی جماعت نہیں، ملک توڑنے کی سوچ کیخلاف ہے، بیرسٹر دانیال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں پارلیمنٹ کے دروازے نہیں توڑے جاتے، مہذب معاشروں میں تھانوں میں جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ کسی جماعت کیخلاف نہیں ہے، آج کا فیصلہ پاکستان کو توڑنے کی سوچ کیخلاف ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں پارلیمنٹ کے دروازے نہیں توڑے جاتے، مہذب معاشروں میں تھانوں میں جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جاتا۔
دانیال چودھری نے کہا کہ ملک کی سلامتی سب سے پہلے عزیز ہے، ہر جماعت کو سیاسی تحریک چلانے کا حق ہے، کسی کو ملک میں تصادم کی بات نہیں کرنی چاہئے۔ راہنما نون لیگ نے کہا کہ شہداء کے مجسموں کی بےحرمتی کی ترغیب نہیں دینی چاہئے، شہداء نے ملک کیلئے جانوں کی قربانی دی، پاکستان کے عوام ملک میں جلاؤ گھیراؤ کے حق میں نہیں ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دانیال چودھری نے کہا کہ
پڑھیں:
ایشیا کپ سپر فور: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلایش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں بنگلادیش کے قائم مقام کپتان جاکرعلی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔