تحصیلدار چودھری شفقت محمود کی جرات مندانہ قیادت، فتح جنگ میں امن و انصاف کی مثال
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
تحصیلدار چودھری شفقت محمود کی جرات مندانہ قیادت، فتح جنگ میں امن و انصاف کی مثال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
فتح جنگ()تحصیل فتح جنگ میں تحصیلدار چودھری شفقت محمود نے اپنی جرات مندانہ قیادت، ایمانداری اور عوامی خدمت کے جذبے سے ایک نئی مثال قائم کر دی۔ محروم اور مظلوم طبقے کے مسائل کے حل کے لیے ان کی انتھک کاوشیں ہر طبقے میں سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح اعلان کیا ہے کہ قانون کی موجودگی میں کسی قسم کی بد معاشی یا غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی اور غریب کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔
چودھری شفقت محمود جیسے دبنگ انتظامی آفیسر کی موجودگی میں ٹاؤٹ مافیا، لینڈ مافیا اور قبضہ گروہ زیرِ زمین چلے گئے۔ تحصیل آفس میں اب صبح سے شام تک نائب قاصد سے لے کر تحصیلدار تک ہر کوئی اپنی جگہ موجود رہ کر عوامی مسائل کے حل میں مصروف رہتا ہے۔ ماضی میں جہاں ریڈر، گرداور اور پٹواری تک رسائی خواب بن چکی تھی، وہاں آج مہینوں کا کام گھنٹوں میں ہو رہا ہے۔ فتح جنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریونیو عدالتوں میں دس دس سال پرانے مقدمات بھی نمٹا دیے گئے ہیں، اور آج کوئی مقدمہ التوا کا شکار نہیں۔ شہر کو قبضہ مافیا سے مکمل نجات دلائی جا چکی ہے اور اب کسی کو یہ جرات نہیں کہ کسی کے پلاٹ یا زمین پر قبضہ کا سوچے۔
خواتین کو ان کے وراثتی حقوق دلوانے کے لیے سخت اور فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔ انتقال وراثت اب صرف مکمل چھان بین اور متعلقہ نمبردار و گاؤں کے عمائدین کی تصدیق کے بعد ہی منظور کیا جاتا ہے، جس سے پراپرٹی ڈیلرز کے ناجائز ہتھکنڈوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ شہر کو تجاوزات سے پاک کر کے سڑکوں اور بازاروں کو کشادہ کیا گیا ہے، غیر قانونی اڈے ختم کر دیے گئے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کر کے ناجائز منافع خوروں کو قابو میں لایا گیا ہے، اور ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بڑی بیکریوں، ہوٹلوں اور تندوروں کو سیل کیا گیا ہے۔ میونسپل کمیٹی کے فیملی پارک کے باہر غیر مقامی اوباش نوجوانوں کی موجودگی کی شکایت پر چودھری شفقت محمود نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں اس طرح بھگایا کہ دوبارہ آنے کا سوچ بھی نہ سکیں۔ اپنی ان عوامی خدمات اور مثالی کارکردگی کے باعث چودھری شفقت محمود نہ صرف فتح جنگ کے مقبول ترین آفیسر بن گئے بلکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تعریفی سند اور نقد انعام بھی حاصل کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا‘، 14 سے 23 اگست بارشوں کیلئے اہم قرار پاکستان میں گدھوں کی گنتی مکمل، پنجاب تمام صوبوں پر بازی لے گیا پنجاب حکومت 31 سال بعد مقامی بینکوں کے قرضوں سے آزاد ہوگئی اراکین پنجاب اسمبلی ایک سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی اڑا گئے گندم کی کاشت سے قبل کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے پر اتفاق ’’ایک مجھے بھی چاہیے‘‘ مریم نواز نے خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کیوں کیا؟ پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چودھری شفقت محمود فتح جنگ
پڑھیں:
سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے: مریم نواز
—فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کے لیے محبت اور عقیدت مقام ہے، پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں۔