کراچی:

بھارتی ضلع گاریابند چھتیس گڑھ کے ماڈا گاؤں کے نوجوان منیش باسی کو اچانک ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے کرکٹ اسٹارز کی فون کالز آنے لگیں۔

 کسان گجیندر باسی کے بیٹے منیش نے اپنے گاؤں سے 8 کلومیٹر دور دیوبھوگ کی ایک موبائل شاپ سے جیو کمپنی کا نیا سم کارڈ لیا، منیش اور ان کے دوست کھیمراج نے جب واٹس ایپ انسٹال کیا تو ان کو آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان رجت پاٹیدار کی پروفائل تصویر نظر آئی، پھر انہیں فون کرنے والے خود کو کوہلی، ڈی ویلیئرز اور یش دیال بتاتے رہے۔

منیش اسے دوستوں کا کوئی مذاق سمجھے اور خود بھی اس سے لطف اندوز ہونے لگے، البتہ چند روز بعد خود پاٹیدار نے فون کر کے ان سے کہا کہ ’’بھائی براہِ مہربانی میری سم واپس کر دو‘‘۔منیش اور کھیمراج کو اب بھی لگا کہ یہ مذاق ہے مگر جب پاٹیدار نے سنجیدہ لہجے میں پولیس بھیجنے کی بات کی تو معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا، کچھ ہی دیر بعد پولیس بھی آگئی۔

 گاریابند کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نہا سنہا نے بتایا کہ ٹیلی کام پالیسی کے تحت 90 دن تک غیر فعال رہنے والے سم کارڈ کو بند کر کے نئے صارف کو الاٹ کر دیا جاتا ہے، یہی کچھ یہاں بھی ہوا اور نیا نمبر منیش کو دے دیا گیا۔

انہیں واقعی ان کرکٹرز کے فون آ رہے تھے جو پاٹیدار سے رابطے میں تھے، کرکٹر نے مدھیہ پردیش سائبر سیل کو اطلاع دی کہ ان کا نمبر کسی اور کو الاٹ ہو گیا اور واپسی کی درخواست کی، پولیس نے منیش اور ان کے گھر والوں سے بات کر کے رضامندی سے سم واپس پاٹیدار کو دے دی۔

 ڈپٹی ایس پی نے کہا کہ اس میں کسی کی قانونی غلطی نہیں تھی، یہ محض معمول کے ٹیلی کام عمل کا نتیجہ تھا، کوہلی کے مداح کھیمراج نے بھارتی ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا ایک دن اپنے گاؤں سے کوہلی سے بات ہوگی، جب اے بی ڈی ویلیئرز کا فون آیا تو انہوں نے انگلش میں کچھ کہا جو ہمیں سمجھ نہ آیا مگر خوشی بہت زیادہ ہوئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈی ویلیئرز

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار