گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد چوہدری محمد اسلم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم کی عمر 77 برس تھی وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
عاطف اسلم کے والد مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 5 بج کر 15 منٹ پر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
عاطف اسلم کے والد کے انتقال کی خبر پر ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عاطف اسلم کے والد
پڑھیں:
وزیراعظم کی منظوری سے رحمت العالمین اتھارٹی میں مرحوم خاتون کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری سے رحمت العالمین و خاتم النبیین ﷺ اتھارٹی کے لیے رواں ماہ 6 اگست کو جاری کیے گئے ارکان کی تقرری کے نوٹیفکیشن میں شامل ایک خاتون رکن، ڈاکٹر فرخندہ ضیا ڈیڑھ ماہ قبل انتقال کر چکی تھیں۔ یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وزیراعظم آفس اور وزارت تعلیم ان کے انتقال سے لاعلم تھے۔
وزارت تعلیم نے وزیراعظم کی منظوری سے 6 ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جن میں ڈاکٹر فرخندہ ضیا کا نام بھی شامل تھا۔ تاہم وہ 22 جون 2025 کو وفات پا چکی تھیں۔
مزید پڑھیں: کے پی: مزدور کی اجرت 36 ہزار روپے، پولیس میں بھرتیوں سمیت مختلف امور کی منظوری
وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ تقرری کی سمری اس وقت وزیراعظم آفس بھجوائی گئی تھی جب وہ حیات تھیں، لیکن چیئرمین رحمت العالمین و خاتم النبیین ﷺ اتھارٹی نے ان کے انتقال کی اطلاع وزارت کو نہیں دی، ورنہ سمری میں تبدیلی ممکن تھی۔ ڈاکٹر فرخندہ ضیا کی جگہ اب ایک نیا پینل وزیراعظم آفس کو ارسال کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
، ڈاکٹر فرخندہ ضیا انتقال رحمت العالمین و خاتم النبیین ﷺ اتھارٹی وزارت تعلیم وزیراعظم آفس وزیراعظم محمد شہباز شریف