چہلم پر فول پروف سیکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
چہلم پر فول پروف سیکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے چہلم امام حسین کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کر دیا، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے احکام جاری کر دیے گئے ہیں۔پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں نے سیکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی۔اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے بھی چہلم کی سیکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی۔پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی چہلم میں سیکیورٹی ڈیوٹیز کے لیے ہوگی، فوج اورسول آرمڈ فورسز چہلم کے موقع پر صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ سیکیورٹی کیفرائض سر انجام دیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب جاری، سول و عسکری قیادت شریک اگلی خبرمقبوضہ کشمیر میں کل پاکستان کا یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کااعلان،15اگست کو یوم سیاہ منایا جائیگا مقبوضہ کشمیر میں کل پاکستان کا یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کااعلان،15اگست کو یوم سیاہ منایا جائیگا اسلام آباد میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب جاری، سول و عسکری قیادت شریک غزہ میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 123فلسطینی شہید باجوڑ میں آپریشن شروع ہوچکا، یہ آپریشنز خیبرپختونخوا کی معدنیات پر قبضے کیلئے ہو رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر پاکستان کے اندر حقیقی آزادی کی جنگ سمیت ابھی کئی جنگیں لڑنی ہیں، علی امین گنڈاپور کا پیغام اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، اسٹیل ملز کی 32سو ایکڑ زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنیکی منظوریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز سیکیورٹی کے اسلام آباد کی تعیناتی کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔