ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، 4 روز میں ہلاکتیں 50 ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ژوب(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے مزید تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، چار روز میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد پچاس ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سات سے نو اگست تک سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 47 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دس اور گیارہ اگست کی درمیانی شب بھی پاک افغان سرحدی علاقہ سمبازا میں آپریشن کیا جس میں فتنۃ الہندوستان کے تین دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چار روز میں مجموعی طورپر پچاس دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں سے اسلحہ، بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں،پاکستان میں امن ،استحکام اور ترقی کو خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیاجائے گا۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔