احتجاج کی حکمت عملی؛ بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی کے احتجاج کی حکمت عملی کے حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 14 اگست کے موقع پر احتجاج کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
جس دن وہ مردِ آہن نکلا ، وہ اسے ختم کریں گے ,وہ جو لفظ کہے گا ، وہی آئین ہوگا، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ جس دن عمران خان جیل سے نکلیں گے، وہ اسے ختم کریں گے۔ جو لفظ وہ کہے گا، وہی آئین ہو گا۔
سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ " ارے وہ مردِ آہن بیٹھا ہوا ہے جس دن وہ نکلا ، وہ اسے ختم کریں گے ، وہ مرد آہن جب آئے گا وہ جو لفظ کہے گا ، وہی آئین ہوگا۔ اگر آزما کر دیکھنا ہے تو کسی اتوار بازار میں جا کر دیکھو، کسی جمعہ پر جاکر دیکھو، کسی فوتگی پر جاکر دیکھو۔
ان کا مزید کہناتھاکہ آئین اور قانون اس کے مرہون منت ہیں، آپ کی سوچ پر سلام ہے، آپ کے ڈر کو سلام ہے ، اتنا ڈر ، اتنا بھیانک ڈر، توبہ جی۔
27 ویں ترمیم ، اب صرف اللہ کی عدالت باقی رہ گئی، اسد قیصر
مزید :