عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کیا گیا تو ملک مزید خطرے میں پڑ جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
پشاور، اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز نہ سنی گئی تو ملک اور جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافیوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، ہمارے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری بات نہیں سنی، ہمیں نوٹس نہیں بھیجا اور راتوں رات نااہل کر دیا۔ اکیلے پی ٹی آئی نے 30 ملین اور دیگر جماعتوں نے مل کر 30 ملین ووٹ حاصل کئے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، ہم نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب بھی وقت ہے تمام سزائیں ختم ہو جائیں، 180 سیٹیں جیتی ہیں، آج ہم 76 سیٹیں لے کر بیٹھے ہیں۔
دوسری جانب سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں نکالنے کے لیے عدالتوں کو ہتھیار کے طور پر کیوں استعمال کر رہے ہیں، آپ سیٹیں چھین سکتے ہیں لیکن قوم کی آواز نہیں چھین سکتے، الیکشن کمیشن آزاد اور جانبدار نہیں، ایسی کونسی ایمرجنسی تھی جس پر انہیں فوری طور پر نااہل کر دیا گیا۔ کہاں گیا فیئر ٹرائل؟
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بارسلونا میں قیمتی گاڑی چھین لی گئی
ویب ڈیسک: چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں قیمتی گھڑی سے محروم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چور سید عبدالقادر گیلانی سے گھڑی چھین کر لے گئے۔
اطلاعات کے مطابق گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو تھی جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے ۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں سیروتفریح کے لیے گئے ہوئے ہیں۔
حنیف محمد کی عمدہ بلے بازی کا ہر کوئی مداح تھا: محسن نقوی