مودی کا گھمنڈ پاکستانی افواج نے خاک میں ملادیا: مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مودی کا گھمنڈ پاکستانی افواج نے خاک میں ملا دیا۔
یومِ آزادی کے موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بزرگوں کی قربانیوں کی بدولت آزاد ریاست نصیب ہوئی۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ یہ عہد کریں کہ ہم آزادی صرف 14 اگست کو نہیں بلکہ سال کے 365 دن منائیں گے۔ وطنِ عزیز کا سیسہ پلائی دیوار کی طرح دفاع کریں گے۔
انہوں نے یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے
ان کا کہنا ہے کہ بھارت اور مودی سرکار نے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی قوم نے متحد ہو کر مودی کو کرارا جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ بہادر افواج کے ساتھ ساتھ ایک ایک شخص نے اتحاد کا مظاہرہ کیا، دنیا کی کوئی طاقت نہیں جو پاکستانی قوم کو روک سکے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی زیرِ حراست گریٹا تھنبرگ کی ویڈیو جاری
غزہ میں امداد لے جانے والی کشتیوں کے قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سوار ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، جو اس وقت اسرائیلی افواج کی قید میں ہیں، کی ویڈیو اسرائیل نے جاری کردی ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے گزشتہ روز جاری کردہ ویڈیو میں سوئیڈش ماحولیاتی کارکن دکھائی دے رہی ہیں جنہیں اسرائیلی افواج نے حال ہی میں حراست میں لیا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ گریٹا تھنبرگ اور ان کے ساتھیوں کو اسرائیلی پورٹ منتقل کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل گریٹا تھنبرگ کی گرفتاری کے بعد ان کا پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام بھی منظر عام پر آیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے مجھے میری مرضی کے بغیر اسرائیلی فوج نے اغوا کرلیا ہے۔
گریٹا تھنبرگ نے کہا تھا کہ ہمارا انسانی ہمدردی کا مشن عالمی قانون کے مطابق پُرتشدد نہیں تھا، سوئیڈن کی حکومت ان کے اور ان کے ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرے۔
خیال رہے کہ یکم اور 2 اکتوبر کی درمیانی شب غزہ امداد لے جانے والی کشتیوں کے قافلے پر اسرائیلی افواج نے دھاوا بول دیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز فلوٹیلا کے جہازوں، کشتیوں کو روک کر گریٹا تھنبرگ سمیت 200 ارکان کو گرفتار کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر سوار سابق سینیٹر مشتاق احمد کو بھی اسرائیلی افواج نے حراست میں لے لیا تھا۔
واضح رہے کہ فلوٹیلا درجنوں ممالک سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد افراد کے ساتھ روانہ ہوا تھا، جس کا مقصد جنگ زدہ غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات پہنچانا تھا۔