امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(سب نیوز)امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 14اگست 2025 کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان ، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہ، لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3 ماہ بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ پوری دنیا نے اس کی تائید بھی کی۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ ہم نے ثابت کردیا کہ پاکستان اور دنیا کے کسی بھی خطے میں رہنے والے پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جو فتح حاصل کی اس میں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے اور اپنے کسی بھی اختلاف سے بالاتر ہو کر اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت آج بھی اور آنے والے کل میں بھی تیار ہے اور تیار رہے گی۔
پاکستان میں اور دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے جشن آزادی ایک انتہائی خوشی کا موقع ہے اور آج جب ہم 79 واں یوم آزادی منا رہے ہیں ہمیں یہ ذہن میں رکھنا ہے کہ معرکہ حق میں جو فتح ہم نے حاصل کی ہے، بنیان المرصوص آپریشن کے نتیجے میں، وہ ایک ابتدا تھی جو فلسفہ اور جو تصور بنیان المرصوص سے وابستہ ہے،سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے جو امریکا کے طول و عرض میں آباد ہیں، میری گزارش ہے کہ آپ امریکا اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کیجیے۔ بنیان المرصوس کی فتح کے بعد ہم نے دیکھا ہے کہ جس طرح باقی دنیا میں ہمارے وقار میں اضافہ ہوا ہے ، ہماری پوزیشن بہتر ہوئی ہے اسی طرح پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بھی ایک نیا اور خوشگوار ترین موڑ لیا ہے اور لگتا ہے کہ ہمارا مستقبل خوش آئند ہے لیکن ہمیں دونوں ملکوں کے تعلقات کی بقا اور بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں میں آپ سب کے تعاون کے لیے استدعابھی کرتا ہوں اور مشکور بھی ہوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات، اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت وزیراعظم سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات، اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت وزیر اعظم کا اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ، کام کی سست رفتار پر اظہار برہمی ضمنی الیکشن ، ن لیگ کا وزیر آباد سے وزیر اطلاعات کے بھائی بلال تارڑ لاہور سے رانا مشہود کو میدان میں اتارنے کا... پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید امریکا کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد، دہشت گردی کیخلاف تعاون کی تعریف نئی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کیا ہے، اسے بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟،تفصیلات سب نیوز پر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت ہمہ وقت تیار ہیں میں پاکستانی
پڑھیں:
پاک فوج خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار، آزادی و خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے: فیلڈ مارشل
ویب ڈیسک:پاک فوج کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیر نے یوم آزادی پر تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت،جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے، سرحدوں کی حفاظت کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاک فوج خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار، اپنی آزادی وخودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یوم آزادی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اپنے بزرگوں، برصغیرکےمسلمانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں، دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے انتہائی بھاری جانی ومالی قیمت ادا کی۔
یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ جدوجہد آزادی سمیت معرکہ حق کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، شہدا کی جرات و بہادری، عزم و جذبہ ایمانی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا مسئلے کا واحد حل، منصفانہ، پائیدارحل ہے، عالمی برادری فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔فیلڈمارشل نے یوم آزادی پر تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے، سرحدوں کی حفاظت کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے: علی امین گنڈا پور
آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی دکھائی، پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ کیا، قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کیا، جو تاریخ میں افواج پاکستان کی بہادری،ولولہ انگیز جذے کی علامت بن چکاہے۔
فیلڈمارشل نے کہاکہ پاک فوج، روایتی، غیرروایتی، ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، اپنی آزادی،خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے، ہم خطے مین امن ،ترقی اور خوشحالی کےمتمنی ہیں،پہلگام واقعے کی پاکستان نے نہ صرف مذمت کی،بلکہ شفاف عالمی تحقیقات کی پیش کی ۔
آج ہمیں وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہوگا: مریم نواز