امریکا کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد، دہشت گردی کیخلاف تعاون کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)امریکا نے پاکستان کو 78ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار اور تجارت میں تعاون کو سراہا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا، پاکستانی عوام کو 14 اگست کے موقع پر گرم جوشی سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی و تجارت میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ اہم شعبوں میں تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور ہم اہم معدنیات، ہائیڈروکاربنز سمیت اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنئی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کیا ہے، اسے بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟،تفصیلات سب نیوز پر نئی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کیا ہے، اسے بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟،تفصیلات سب نیوز پر جشن آزادی پر جاری سرکاری اشتہار سے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر غائب، سیاسی حلقوں کی تنقید معرکہ حق میں جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف، فیلڈ مارشل کیلئے ہلال جرأت کا اعزاز ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت دینے کی تقریب چیئرمین سی ڈی اے کی چہلم جلوس کیلئے فول پروف سکیورٹی ہدایت چیف جسٹس کا 26ویں آئینی ترمیم پر جسٹس منصور کو لکھا گیا جواب پہلی بار منظرِ عام پرآگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

 پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری

 سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بات چیت کا دور اسلام آباد میں ہوا, پاکستان اور امریکہ نے دہشت گردی کی ہر شکل اور قسم کا مقابلہ کرنے کا بھرپور عزم کیا۔ پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت سپیشل سیکرٹری برائے یو این نبیل منیر اور امریکی قائم مقام کوارڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی گریگری ڈی لوگرفو نے کی۔ پاکستان اور امریکہ دہشت گردی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے موثر طریقے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان اور امریکہ نے بی ایل اے، آئی ایس آئی ایس خراسان اور ٹی ٹی پی پاکستان جیسی تنظیموں سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ امریکہ نے پاکستان کی جانب سے  عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں کامیابیوں کو سراہا, امریکہ کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ اہلکاروں کے جانی نقصان پر بھی اظہار افسوس کیا گیا۔اس کے علاوہ امریکہ نے جعفر ایکسپریس اور خضدار میں سکول بس پر ظالمانہ حملے پر بھی اظہار افسوس کیا۔ 

راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق

ترجمان شفقت علی خان نے بتایا کہ پاکستان اور امریکہ نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر ادارہ جاتی فریم ورک کی تشکیل اور صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق کیا، ساتھ ہی دہشت گردوں کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے کے لیے بھی موثر طریقہ کار اپنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس کے علاوہ پاکستان اور امریکہ نے اقوام متحدہ سمیت کثیر ملکی فورمز پر انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون پر اتفاق کیا، ساتھ ہی پاکستان اور امریکہ نے انسداد دہشت گردی اور امن کے فروغ کے لیے موثر اور مربوط روابط برقرار رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔ 

رونالڈو نے 8 سال تک ڈیٹنگ کے بعد جورجینا سے منگنی کر لی

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف زرداری کو سعودی قیادت کا خط، 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد
  • پاکستان کے یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ اور کانگریس اراکین کی مبارکبادیں 
  • پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پیغام، معاشی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار
  • تعاون انسداد دہشت گردی اور پانی کا مسئلہ
  • پاکستان اور امریکا کا داعش، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سے مل کر لڑنے کا فیصلہ
  • صدر مملکت سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، امن معاہدے پر مبارکباد
  • امریکا کا بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائیوں میں پاکستان کا ساتھ دینے کا فیصلہ
  •  پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری
  • بی ایل اے بے نقاب: دہشت گردی اور مودی کی پشت پناہی کا گٹھ جوڑ