Nawaiwaqt:
2025-10-05@02:25:24 GMT

قومی ایئرلائن نے فضا میں یوم آزادی کے رنگ بکھیر دیے

اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT

قومی ایئرلائن نے فضا میں یوم آزادی کے رنگ بکھیر دیے

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے فضا میں بھی جشن آزادی کی خوشیاں بکھیر دیں۔ قومی دن کو یادگار بنانے کے لیے پی آئی اے کی تمام پروازوں پر خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ایئرلائن کی جانب سے پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ملی نغمے چلائے گئے.

جس سے جہازوں کا ماحول وطن سے محبت کے جذبے سے بھر گیا۔ عملے اور مسافروں نے جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا اور وطن سے محبت کے نغموں کے ساتھ قومی دن کو یادگار بنایا۔بچوں کے چہروں پر بھی خوشی عیاں تھی،کیونکہ پروازوں کے دوران انہیں یومِ آزادی کے موقع پر چاکلیٹس تحفے میں دی گئیں۔پی آئی اے کے اس اقدام کو مسافروں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اسے ایک خوشگوار اور حب الوطنی سے بھرپور تجربہ قرار دیا گیا۔قومی ائیرلائن کا یہ جشن، زمین سے بلند ہو کر فضا میں پاکستان کی آزادی کا پیغام لے کر گونجتا رہا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں مہنگائی و لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، وزیر دفاع کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج میں پرامن رہیں اور اپنی تین نسلوں کی طویل جدوجہد آزادی پر غور کریں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد قربانیوں سے عبارت ہے، ایک نسل جیلوں میں بڑھاپے کو پہنچی، بہت سے لوگ پھانسی کے پھندے پر جھول گئے، سینوں پر گولیاں کھائیں مگر پاکستان سے محبت اور آزادی کی جدوجہد سے پیچھے نہ ہٹے، کشمیری ہر روز اپنی آزادی کے لیے قیمت ادا کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جدوجہد آزادی میں شہید ہونے والے فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی، گلگتی اور بلتی سب شامل ہیں، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنے وجود کو داؤ پر لگایا ہے اور آئندہ بھی لگاتا رہے گا۔

وزیر دفاع نے  مزید کہا  کہ ان کے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی بڑی تعداد آباد ہے،  اکتوبر 1947 میں بارڈر کراس کرنے والے ایک لاکھ کشمیری شہید ہوئے، جبکہ بجوات، حاجی پورہ اور پکا گڑھا کیمپ والوں نے پاکستان سے محبت کی بھاری قیمت ادا کی۔

خواجہ آصف نے اس موقع پر کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے عوام بجلی اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جس کے باعث مختلف شہروں میں کشیدگی اور عوامی مظاہرے جاری ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • امریکی معاہدے کو بے نقاب نہ کرنا اسلام کی توہین ہے، علامہ ریاض نجفی
  • پی آئی اے اس ماہ برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی
  • پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے آپریٹنگ پرمٹ مل گیا، پروازیں کب شروع ہوں گی؟
  • سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل
  • ایمریٹس نے اپنی پروازوں میں پاور بینک ساتھ رکھنے کی پابندی کیوں لگائی؟
  • سیلاب سے ٹریک متاثر، ٹرینیں تاخیرکا شکار، متعدد اسٹاپ ختم
  • آزاد کشمیر میں مہنگائی و لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، وزیر دفاع کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل
  • آزاد کشمیرمیں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پرغورکریں، وزیردفاع
  • ٹورنٹو سے لاہور آنیوالا قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد گراؤنڈ، وجہ کیا بنی؟
  • ’پاکستان نے آزادی کشمیرکےلیےاپناوجود داؤ پرلگایا‘،خواجہ آصف کی آزادکشمیرکےعوام سےپرامن رہنےکی اپیل