معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ انہیں دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

ہانیہ عامر واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جنہیں اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی پھر سے قربتیں؟ قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں

فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کی ریٹنگز اور شوبز شخصیات کے پروفائل بنانے والی کمپنی ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم ڈی بی) نے 2025 اور 2026 کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں ہانیہ عامر کو چھٹے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

فہرست میں دسویں نمبر پر ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل شامل ہیں جو اپنی فلموں کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔

نویں نمبر پر ہالی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ ہیں، آٹھویں نمبر پر اداکارہ و پروڈیوسر ایما واٹسن، جبکہ ساتویں نمبر پر آنا دی آرمس کو رکھا گیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ کرتی سنن پانچویں نمبر پر ہیں اور وہ اس فہرست میں شامل واحد بھارتی اداکارہ ہیں۔

چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا کی اداکارہ نینسی مکڈونی، تیسرے نمبر پر چینی اداکارہ دلرابا دلمورت اور دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے ہیں۔ آسٹریلیا کی 35 سالہ اداکارہ مارگوٹ روبی کو اس فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز، نادیہ خان کا یوٹرن

ہانیہ عامر اگرچہ حسن کے اعتبار سے کرتی سنن سے پیچھے ہیں، مگر انہوں نے امبر ہرڈ اور ایما واٹسن جیسی نامور اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایک اور اعزاز پاکستانی اداکارہ خوبصورت اداکار فہرست میں شامل ہانیہ عامر وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایک اور اعزاز پاکستانی اداکارہ خوبصورت اداکار فہرست میں شامل ہانیہ عامر وی نیوز فہرست میں ہانیہ عامر

پڑھیں:

فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو ہلال جرأت کے اعزاز سے نواز دیا گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈمارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر کو ہلال جرأت کے اعزاز سے نوازاگیا۔

ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب  ہوئی، صدر مملکت آصف زرداری نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کواعزازات دیئے،تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزرا اور  عسکری حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز سے نوازاگیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہلال جرأت کے اعزاز سے نوازاگیا،ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کو ہلال جرأت کا اعزاز عطا کیاگیا۔

سپریم کورٹ1980کے رولز تبدیل، نئے رولز 2025جاری کردیئے گئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری
  • فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو ہلال جرأت کے اعزاز سے نواز دیا گیا
  • ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری 
  • صوبہ سندھ کے 80 انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی
  • اخباری ہاکر کا اعزاز
  • پشاور: سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل، عدالت نے جواب طلب کرلیا
  • ہانیہ عامر کا چلتی موٹر سائیکل پر رقص، شنیرا اکرم کا سخت ردِعمل
  • ہانیہ عامر کا چلتی بائیک پر رقص؛ شنیرا اکرم نے آڑے ہاتھوں لے لیا
  • 6 کروڑ نوجوانوں کو ملکی تعمیر و ترقی میں شامل کرنا بڑا چیلنج