مقبوضہ کشمیر: بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
سٹی42: مقبوضہ کشمیر میں کل جمعہ 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منایا جائے گا۔
سری نگر سے آمدہ خبروں کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر جمعہ 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہو گی۔حریت کانفرنس کے مطابق 15 اگست کو بھارت کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ ہے، کشمیری عوام بھارت کو جابر و قابض سمجھتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
کشمیری عوام پاکستان کو یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں ۔پاکستان کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دُعا گو ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یومِ آزادی کی تقریبات منسوخ
آج 14 اگست کو دوپہر کے وقت مقبوضہ کشمیر کے علاقہ کشتواڑ میں خوفناک بارشوں سے 40 افراد جاں بحق ہو گئے اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اس سانحہ کے بعد مقبوضہ ریاست کی حکومت نے ریاست مین کل پندرہ اگست کو بھارت کی یومِ آزادی کی تقریبات پہلے ہی منسوخ کر دی ہیں۔
پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اگست کو
پڑھیں:
27ویں ترمیم، پرسوں یوم سیاہ منائیں گے: تحریک تحفظ آئین
اسلام آباد (نیٹ نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ 21 نومبر کو 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ سپریم کورٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو میں محمود اچکزئی نے کہا کہ جمعہ کو پورے پاکستان میں یومِ سیاہ منایا جائے گا، جمعہ کی نماز میں ہم سب اس ترمیم کی مذمت کریں گے۔ ہم ایک بڑی اپوزیشن اتحاد کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہوں گے، بدتمیزی نہیں ہوگی اور پر امن احتجاج ہوگا۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک واک کی، پاکستان میں عوام کے لیے انصاف کے تمام راستے بند ہوگئے، اب ظلم کا راستہ ہمارے سسٹم میں کوئی نہیں روک سکتا۔