جشن آزادی پاکستان،برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : جشن آزادی پاکستان کے موقع پر برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا۔
یادگار موقع پر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور دیگرممالک کے شہری باہر نکل آئے ،متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے۔
بچوں نے قومی پرچم کی مناسبت سے کپڑے پہنے ہوئے تھے، خواتین نے بھی سبز اور سفید چوڑیاں پہنیں اور مردوں نے قومی پرچم لہرائے۔ آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوا۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
اس موقع پر دبئی کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ قومی ترانوں کی دھن نے سماں باندھ دیا ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ میں پرچم کشائی کی تقریب؛ قوم کو زبردست خراجِ تحسین
بیجنگ:پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مارکۂ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح اور آپریشن بنیان المرصوص کے کامیاب انعقاد کا بھی جشن منایا گیا۔
تقریب کا آغاز ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال محمود چوہدری کی جانب سے قومی پرچم لہرانے سے ہوا۔ بعد ازاں صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان کے تہنیتی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کے دوران دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کی یاد تازہ کی گئی۔
پیغامات میں 6 سے 10 مئی 2025 کے دوران بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کی عظیم فتح مارکۂ حق پر بھی قوم کو مبارکباد دی گئی۔ ان پیغامات میں قومی اتحاد، استقامت اور نظریاتی وابستگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے عزم کو دہرایا گیا۔
بلال محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور مارکۂ حق میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح کو قوم اور افواج پاکستان کی جرات، ثابت قدمی اور صلاحیت کا مظہر قرار دیا۔
انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات کو مثالی ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی قومی ترقی اور عوامی روابط کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں خدمات قابلِ ستائش ہیں۔
تقریب میں قومی نغمے پیش کیے گئے اور مارکۂ حق کی جھلکیوں پر مبنی خصوصی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔