ساہیوال ،ساہیوال میں 1000 فٹ لمبے اور بیس فٹ چوڑے قومی پرچم کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) ساہیوال میں بھی جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہوئی ،جہاں کمشنر ساہیوال نے پرچم کشائی کی۔ مزدور پلی چوک میں پنجاب کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا جس کی لمبائ ایک ہزار فٹ اور چوڑائی بیس فٹ تھی۔
(جاری ہے)
حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک" ساہیوال میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب آرٹس کونسل کے جناح ھال میں منعقد ہوئی ،پرچم کشائی کے موقع پر انتظامیہ اور سیاستدانوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
تقریب میں انڈیا کے خلاف معرکہ حق میں فتح حاصل کرنے پر پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا دوسری طرف مزدور پلی پر مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پنجاب کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا جس کی لمبائی ایک ہزار فٹ اور چوڑائی بیس فٹ تھی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، آصف زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم برداشت پر قوم کو اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیا اور بین الاقوامی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رواداری، امن اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت، شفقت اور عدل کا درس دیتا ہے، حکومت سماجی و مذہبی استحصال کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ صدر نے کہا کہ ہر شہری کیلئے مساوی حقوق بانی پاکستان قائداعظمؒ کا ویژن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم برداشت پر قوم کو اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیا اور بین الاقوامی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رواداری، امن اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت، شفقت اور عدل کا درس دیتا ہے، حکومت سماجی و مذہبی استحصال کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ صدر نے کہا کہ ہر شہری کیلئے مساوی حقوق بانی پاکستان قائداعظمؒ کا ویژن ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، مسلم شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے۔ نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس بل 2025 اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی حقوق کے تحفظ کیلئے پارلیمانی منارٹیز کاکس کا قیام خوش آئند ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان تعصب اور نفرت کیخلاف کھڑے ہوں، محبت، برداشت اور وحدت کے پیغام کو عام کریں۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کو رواداری اور سماجی ہم آہنگی کی علامت بنائیں گے۔