’’اڑان پاکستان‘‘ کا مرکزی نکتہ نوجوانوں کو مہارتوں سے آراستہ کرنا : احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے اڑان فیلو شپ پروگرام 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سے گوادر تک نوجوانوں کا شاندار ٹیلنٹ ملکی ترقی کے عمل سے منسلک ہوگا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ملکی ترقی میں حقیقی شراکت دار بنانا اور ان میں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ وزیراعظم کے وژن کے تحت ’’اڑان پاکستان‘‘ کا مرکزی نکتہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اور سرمایہ اس کے نوجوان ہیں، جو آبادی کا 64 فیصد حصہ ہیں۔ پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا، مگر لمحہ فکریہ ہے کہ جو ممالک کبھی ہم سے پیچھے تھے، آج آگے نکل گئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
یوم آزادی پر مزار قائد و اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقاریب
پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوئیں۔آج ملک بھر میں 78 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی دی گئی، نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پرگارڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند 91 کیڈٹس نے مزار قائد پر فرائض سنبھال لیے۔اعزازی گارڈز 2 دستوں پر مشتمل ہیں، ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا دستہ پاکستان نیوی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے جبکہ گارڈ میں 4 خواتین کیڈٹ بھی شامل ہیں۔مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کے بعد مہمان خصوصی کموڈور تصور اقبال کی جانب سے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔اس کے علاوہ لاہور میں مزار اقبال پر بھی گاڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے پاکستان آرمی کو چارج دے دیا۔