کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی جانب سے 15 روز کے لیے ری جنریشن شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے کیے گئے فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ مطلع کردیا گیا ہے۔ پی آر ایل کے پی ایس ایکس کو لکھے گئے خط کے مطابق 17 اگست 2025ء سے ری جنریشن شٹ ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ شٹ ڈاؤن تقریباً 15 دن جاری رہے گا، اس دوران ریفائنری کی تمام پیداوار معطل رہے گی۔ شٹ ڈاؤن پلانٹ کی دیکھ بھال اور تکنیکی بحالی کے لیے کیا جارہا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریفائنری کی بندش سے تیل و دیگر مصنوعات کی سپلائی چین پر جزوی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

مہنگائی سے  پریشان ن لیگ کی سپورٹرخاتون پنجاب حکومت کو کوسنے لگی،کھری کھری سنا دیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شٹ ڈاؤن

پڑھیں:

اسلام آباد؛ نادرا کا دو روز کیلئے دفاتر بند رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک : جشن آزادی کے موقع پر نادرا کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں دفاتر دو روز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

نادرا کی جاری کردہ پوسٹ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کی خصوصی تقریبات کے سلسلے میں دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست 2025 بروز بدھ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست کو جشن آزادی کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہے، لہٰذا اسلام آباد میں واقع نادرا کے تمام دفاتر 13 اور 14 اگست بروز بدھ اور جمعرات بند رہیں گے۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نادرا کے مطابق چوبیس گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب 12 بجے سے 15 اگست بروز جمعہ کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے، تاہم عوام کو نادرا کی خدمات آن لائن پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کیلئے خدمات پر غیرملکیوں سمیت 263اہم شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان
  • پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو 15 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان
  • گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کیلئے ہدایت جاری
  • دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 850 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس رپورٹ، سیکڑوں بلاک
  • دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 850 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس رپورٹ، سیکڑوں بلاک
  • آج پاکستان کا 78واں یوم آزادی منایا جارہا ہے، قوم کا ملی جوش و جذبہ دیدنی
  • تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں تبدیلی ، طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی
  • اسلام آباد؛ نادرا کا دو روز کیلئے دفاتر بند رکھنے کا اعلان
  • غزہ کو جنگ کے دائرے سے نکالنے کیلئے بین الاقوامی استحکامی مشن قائم کیا جائے،فرانس