پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب تعیناتی اور عملی تیاری کی تصدیقی کردی ہے۔
31 جولائی 2025 کو یہ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے بھیجا گیا تھا۔
کامیاب لانچ کے بعد، سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا ہے اور ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دیں ہیں۔ جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔
یہ سیٹلائٹ اعلی معیار کی تصویری صلاحیت کا حامل ہے جو شہری منصوبہ بندی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور علاقائی منصوبہ بندی میں انقلاب لائے گی جبکہ شہری پھیلاؤ اور ترقی کے رجحانات کی نگرانی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
یہ قدرتی آفات سے بچاو کے نظام کو مستحکم کرے گا اور سیلاب، زمین کے کھسکنے، زلزلوں اور دیگر خطرات کے لیے بروقت ڈیٹا فراہم کر کے فوری ردعمل ممکن بنائے گی۔
سیٹلائٹ ماحولیاتی تحفظ میں بھی کردار ادا کرے گی جیسے گلیشیئر کا پگھلنا جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی تبدیلی کے اشارات کی نگرانی۔ سیٹلائٹ زراعت کی پیداوار کو بھی بہتر بنانے میں مدد کرے گی۔
اس کے علاوہ، یہ قومی ترقیاتی منصوبوں جیسے چین-پاکستان اکنامک کورڈور (CPEC) میں بھی اہم کردار ادا کرے گی، ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس کی نقشہ سازی، جغرافیائی خطرات کی شناخت اور وسائل کے مؤثر استعمال کو ممکن بنائے گی۔
ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ یہ صلاحیتیں نہ صرف مختلف شعبوں میں فیصلہ سازی کو بہتر بنائیں گی بلکہ پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی اور پاکستان کی تکنیکی خود مختاری کو بھی مضبوط کریں گی۔ یہ شاندار کامیابی پاکستان کی خلا پر مبنی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت اور سپارکو کے قومی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
مزید برآں یہ نہ صرف خلائی سائنس میں خود انحصاری کے حصول میں معاون ہے بلکہ اہم شعبوں میں ترقی، پائیداری اور باخبر فیصلہ سازی کے نئے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کی کامیابی سے بھارت کی معیشت ہچکولے کھاررہی ہے، سعید غنی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوس میں پاکستان کی کامیابی سے بھارت کی معیشت ہچکولے کھار رہی ہے،بھارت دنیا میں تنہا ہوچکا ہیجبکہ پاکستان کے ساتھ دنیا کھڑی ہے،بھارتی عوام بھی موودی سے نفرت کرنے لگے ہیں کیونکہ موودی نے بھارتی معیشت کو تباہی سے دوچار کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صوبائی وزیربلدیات سعید غنی نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن میں صدر نکاٹی فیصل معیز خان اور انکے رفقاکی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر صدر نکاٹی فیصل معیز خان ،یونس خمیسانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ میرافوج کے بہت سارے اقدامات سے کھلااختلاف رہاہے لیکن ملک کادفاع صرف فوج ہی کرسکتی ہے کوئی اور نہیں کرسکتا ،مضبوط فوج تمام اختلافات کے باوجودضرورت ہے ،جوجماعت فوج کوکمزورکرناشروع کردیں تواس کا مطلب ہے کہ وہ ملک دشمن کے ایجنڈے میں ہے۔(جاری ہے)
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ دنیا کے خطے پر مضبوط ملک دکھائی دینے والا بھارت اب کمزور ترین نظر آنے لگا ہے،پاکستان کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے اور اب ہمیں دشمنوں کی سزشوں سے بچ کر اپنی اور اپنے ملک کی عزت رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جبکہ وزیراعلی مراد علی شاہ نے صنعتی علاقوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز بھی مہیا کئے،چیئرمین بلاوہ بھٹو زرداری کی ہمیں خصوصی ہدایت ہے کہ صنعتی ترقی کیلئے صنعتکاروں سے ہرممکن تعاون کیا جائے۔ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن اف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز نے کہا کہ78واں یوم آزادی ہے جوبھارت کی شکست کی وجہ سے عظیم بن گیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور پاک فوج پرہمیں فخر ہے ۔