سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، آج بھی کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے جب کہ آج بھی اس کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 09ڈالر کی کمی سے 3ہزار 335ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔
کمی کے بعد مقامی سطح پر 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 771روپے گھٹ کر 3لاکھ 05ہزار 384روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 41روپے کی کمی سے 4ہزار 031روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 36روپے کی کمی سے 3ہزار 455روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر کی کمی سے
پڑھیں:
ڈیزل 12 روپے 84 پیسے سستا، پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر مستحکم رہی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 99 پیسے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد 178 روپے 27 پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کی کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔