پاکستان میں سونے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
پاکستان میں سونے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے جب کہ آج بھی اس کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 09ڈالر کی کمی سے 3ہزار 335ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفت کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔
مقامی سطح پر 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 771روپے گھٹ کر 3لاکھ 05ہزار 384روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 41روپے کی کمی سے 4ہزار 031روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 36روپے کی کمی سے 3ہزار 455روپے کی سطح پر آگئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطالبان کی افغانستان پر قبضے کی چوتھی سالگرہ، خواتین پر پابندی لگا کر مردوں کا بھرپور جشن ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کی مشترکہ میزبانی میں’’صدائے امن‘‘ثقافتی تبادلہ تقریب کا انعقاد پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکونز کی فہرست جاری، بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز 3 ارب 62 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے... موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ چھو شی’’ میگزین میں شی جن پھنگ کا اہم مضمون “نجی شعبے کی معیشت کی صحت مند ترقی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر ا کی کمی سے
پڑھیں:
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 02 اکتوبر 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔ تین روز میں سونے کے نرخوں میں 12 ہزار 578 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن آج ملک میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ہوگئی ہے، جس کے باعث سونے کے نرخ کمی کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2144 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ یاد رہے ایک ماہ قبل 24 قیراط سونے کی قیمت تقریباً 3 لاکھ 59 ہزار روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔(جاری ہے)
اور پچھلے ایک ماہ میں سونے کے نرخوں میں 48 ہزار روپے سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 25 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس قیمت 3865 ڈالر ہوگئی ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بڑے اضافے کے بعد 2500 روپے سستی ہوگئی ہے۔ دوسری جانب زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق 26 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.400 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.396 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں 21 ملین ڈالر کااضافہ ہوا۔