حافظ آباد: 3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
حافظ آباد کے علاقے اسد اللّٰہ پور کے قریب دشمنی پر مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
حافظ آباد پولیس کے مطابق دیرینہ دشمنی کے باعث کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،مقتول کو موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تینوں افراد کو قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی۔
حافظ آبادپولیس نے بتایا ہے کہ مقتولین میں پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔
تینوں مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حافظ ا
پڑھیں:
پنجاب انسداد نارکوٹکس فورس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 7 ٹن افیون ضبط کرلی
پنجاب انسداد نارکوٹکس فورس (سی این ایف) نے سمبڑیال سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران 7 ہزار کلوگرام افیون قبضے میں لینے اور 2 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سی این ایف کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق برآمد شدہ افیون کو پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں چرس کی تیاری کے لیے منتقل کیا جانا تھا، ادارے نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
سی این ایف کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران پنجاب سی این ایف نے ٹارگٹ کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد کی ہیں، جن کی مارکیٹ ویلیو 7 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
سی این ایف نے کہا کہ وہ منشیات فروش نیٹ ورکس کے خلاف خفیہ معلومات پر مبنی کارروائیاں جاری رکھے گی، تاکہ ایسے مافیاز کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے آگاہ کیا تھا کہ سال 2024 میں 2 ہزار سے زائد آپریشنز میں 10 ارب ڈالر کی منشیات ضبط کی گئی ہے، نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے کریک ڈاؤن پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا۔
اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈکوارٹرز کے دورے میں محسن نقوی نے کہا تھا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر کثیر الجہتی اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ انسداد منشیات کے ضمن میں تعاون بڑھانے کے لیے جلد کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، کانفرنس میں خلیجی ممالک کے اینٹی نارکوٹکس فورسز کے سربراہان کو مدعو کریں گے۔