23 اگست کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
قصور(نیوز ڈیسک) معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کا 268 سالانہ عرس مبارک 22 اگست سے ضلع قصور میں شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق عرس کی تین روز تقریبات 24 اگست تک جاری رہیں گی۔ ضلع حکومت نے عرس کے پیش نظر قصور میں 23 اگست بروز ہفتہ کو مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قصور، مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے، مزاحمت پر نوجوان زخمی
قصور:گگڑ چوک میں مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ پر واردات کرتے ہوئے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
واردات کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان ملازم کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز کو پیش آیا جب چھ مسلح ڈاکو پٹرول پمپ پر پہنچے عملے کو یرغمال بنا کر کیش باکس سے 17 لاکھ روپے نقدی جمع کی اور فرار ہو گئے۔
ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر پمپ ملازم 26 سالہ ساجد کے سر پر فائر کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی کو فوری طور پر بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس تھانہ تھہ شیخم نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔